تازہ تر ین

بھارت نے جنگ مسلط کی تو منہ توڑ جواب دینگے:احسن خان

لاہور (شوبزڈیسک)اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ ”محبت اور جنگ میں سب جائز ہے “کا مقولہ میرے نزدیک ٹھیک نہیں ہے ، جنگ اور محبت کے کچھ اصول ہوتے ہیں جنہیں کسی صورت بھی پامال نہیں ہونا چاہیے ۔ا نہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج بھارتی وزیر اعظم کے سر پر جنگی جنون سوار ہے شاید وہ 65کی جنگ بھول گئے ہیں جہاں ان کو عبرتناک شکست ہوئی تھی ، اب پاکستان ایک ایٹمی قوت بن چکا ہے ۔ ہم برابری کی سطح پر ہر ملک سے بات چیت کرنے کے لئے تیار ہیں ۔ بھارت کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنی عوام کے لئے مذاکرات کی میز پر آئے کیونکہ امن کا راستہ صرف مذاکرات سے ہی ممکن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی پر امن لوگ ہیں اور محبت کی بات کرتے ہیں اگر ہم پر زبردستی جنگ مسلط کی گئی تو ہم بہادر افواج کے شانہ بشانہ ہوں گے ۔ بھارتی فنکار اپنی حکومت کو مشورہ دیں کہ احمقانہ حرکت سے گریز کرے ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv