تازہ تر ین

تحریک انصاف ایک ماہ میں کوئی کارکردگی نہیں دکھا سکی: رومانیہ خورشید، پیپلزپارٹی اور لیگی حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کیا، وعدے پورے کرینگے :ابراہیم خان ، بھارت کو تمام معاملات پر پاکستان سے بات کرنی چاہیے :شاہ ملک کی چینل ۵ کے پروگرام ” نیوز ایٹ 7“ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ ن کی رہنماء رومانیہ خورشید نے کہا ہے کہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری یو ٹرن ہی لیتے رہتے ہیں۔تحریک انصاف کے دور حکومت میں وہ چیلنجز نہیں جو ہمارے دور میں تھے۔چینل فائیو پروگرام نیوز ایٹ 7میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے غریبوں پر بوجھ ڈالا۔ایک ماہ میں تحریک انصاف کوئی کارکردگی نہیں دکھا سکی۔گورنر ہاﺅس کو پبلک کے لئے کھولنے سے تبدیلی نہیں آئے گی۔نئے پاکستان کی بات کرنے والے بتائیں اب تک کیا کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کو ڈی جی آئی ایس پی آر نے جو جواب دیا وہ کافی ہے۔کشمیری آزادی کے لئے بہت قربانیاں دے رہے ہیں۔تحریک انصاف کے رہنما ابراہیم خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے ملکی معیشت تباہ اور ملک و قوم کو مقروض کر دیا۔ تحریک انصاف نے جو وعدے کئے وہ پورے کرے گی تبدیلی کی ابتداءہو چکی ہے ملک ٹریک پر آ گیا سیاسی مخالفین تنقید کے بجائے مثبت سوچ اپنائیں۔سابق سفیر شاہ ملک نے کہا کہ بھارت سے تعلقات ٹھیک ہونے لگتے ہیںپھر خراب ہو جاتے ہیں بھارتی آرمی چیف کے بیانات بھارتی عوام کی توجہ تبدیل کرنے کے لئے ہیں۔پاکستان تو کشمیر سیاچن ،سریک ، دہشت گردی اور پانی سمیت تمام ایشوز پر بات کرنا چاہتا ہے لیکن بھارت ہٹ دھرمی دکھا رہا ہے۔بھارت ان ایشوز پر بات کرنا چاہتا ہے جن پر وہ دلچسپی رکھتا ہے حالانکہ پاکستان صرف دنیا کو دکھانے کے لئے نہیں حقیقی معنوں میں سنجیدہ ایشوز کا حل چاہتا ہے۔ بارہا اصرا ر کے باوجود اگر بھارت بات نہیں کرنا چاہتا تو فی الحال پاکستان کو بھی خاموشی اختیار کر لینی چاہئے کچھ عرصہ بعد بھارت کو خود احساس ہو جائےگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv