تازہ تر ین

کرینہ کو خواتین کی بڑھتی توند کی فکر لاحق ،مشورہ کوئین بن گئیں

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے موٹاپے کا شکار خواتین و لڑکیوں کے لیے اہم پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ دبلا ہونا صحت مندی کی نشانی نہیں ہے۔حال ہی میں ایک بھارتی ویب سائیٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کرینہ کپور خان نے بڑھے ہوئے وزن اور خواتین میں دبلے ہونے کے رجحان پر بات کرتے ہوئے کہا اگر وزن کم کرنا آپ کے کام کا حصہ ہے جیسے کہ اداکارائیں اپنے کام کے لیے وزن کم کرتی ہیں تو یہ اچھی بات ہے۔کرینہ کپور نے مزید کہا آپ کا کم وزن اور دبلا پن اس بات کی علامت نہیں کہ آپ صحت مند ہیں بلکہ اگر آپ بڑھے ہوئے وزن کے ساتھ آرام دہ محسوس کرتی ہیں تو آپ صحت مند ہیں۔کرینہ کپور نے 2009 میں ریلیز ہوئی فلم ”ٹشن“کے لیے اپنے وزن میں بے تحاشہ کمی کی تھی، جسے دیکھ کر بہت سی خواتین اور لڑکیوں میں وزن کم کرنے کا رجحان بڑھا اس بارے میں کرینہ کا کہنا تھا کہ اس وقت میں 27 سال کی تھی اور میں نے اپنے وزن میں فلم کی وجہ سے کمی کی تھی، لیکن اس وقت میں اور آج میں بہت فرق ہے اب میں زیادہ سمجھدار ہوگئی ہوں اور اپنے قدرتی وزن کے ساتھ بہت خوش ہوں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv