تازہ تر ین

قیصر نظامانی این اے 247 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار

کراچی (ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی نے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 247 کی نشست خالی ہونے پر ضمنی انتخابات میں معروف اداکار قیصر خان نظامانی کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا۔خیال رہے کہ رواں برس 24 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں این اے 247 سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ا?ئی) کے عارف علوی جیتے تھے۔اس حلقے میں عارف علوی کا پیپلز پارٹی،متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان، پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) اور پاکستان مسلم لیگ ن (پی ایم ایل این) کے امیدواروں سمیت مجموعی طور پر 22 امیدواروں سے مقابلہ ہوا تھا۔عارف علوی کے مقابلے میں ڈاکٹر فاروق ستار، نسرین جلیل، فوزیہ قصوری، عبدالعزیز میمن اور جماعت اسلامی (جے ا?ئی) محمد حسین محنتی میدان میں اترے تھے۔عارف علوی نے 91 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی تھی، تاہم بعد ازاں حکمراں جماعت نے انہیں صدر مملکت بنایا، جس وجہ سے انہیں اپنی جیتی ہوئی سیٹ چھوڑنی پڑی۔اب اسی سیٹ پر ضمنی انتخابات ہوں گے، جس کے لیے سیاسی جماعتوں نے اپنا کام شروع کردیا ہے۔ڈان نیوز کے مطابق اس حلقے سے اس بار پیپلز پارٹی نے کسی منجھے ہوئے سیاستدان کے بجائے معروف اداکار قیصر خان نظامانی کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی قیصر نظامانی کو ٹکٹ دینے کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد انہیں ٹکٹ جاری کردیا گیا۔اس حلقے سے دیگر سیاسی جماعتوں نے اپنے امیدواروں کا اعلان نہیں کیا، تاہم امکان ہے کہ جلد ہی دیگر جماعتیں بھی اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کریں گی۔قیصر خان نظامانی اس سے قبل 2002 میں بھی پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر انتخابات لڑ چکے ہیں، تاہم انہیں کامیابی حاصل نہیں ہوئی تھی۔قیصر نظامانی سمیت دیگر کئی اداکار و گلوکار پیپلز پارٹی کے کلچر ونگ کا حصہ ہیں، حالیہ انتخابات میں بھی پی پی نے ایوب کھوسو اور ساجد حسین سمیت دیگر اداکاروں کو انتخابی میدان میں اتارا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv