تازہ تر ین

امل قتل کیس میں اہم پیش رفت ، فرار ملزم گرفتار،سنسنی خیز انکشا فات

کراچی (ویب ڈیسک)گزشتہ ماہ مبینہ پولیس مقابلے میں 10 سالہ بچی امل عمر کے قتل کیس میں ایک اہم پیش رفت ہوئی ہے اور واقعے کے روز مقابلے کے بعد فرار ہونے والے ملزم خالد کو گرفتار کرلیا گیا۔کراچی پولیس چیف امیر شیخ کے مطابق آرٹلری میدان تھانے کی پولیس نے ملزم کو مقابلے کے بعد گرفتار کیا، جو رکشہ ڈرائیور اور ہجرت کالونی کا رہائشی ہے۔امیر شیخ کے مطابق ملزم کے قبضے سے اسلحہ، رکشہ اور موبائل فون بھی برآمد ہوا۔کراچی پولیس چیف نے مزید بتایا کہ ملزم خالد کا ساتھی شہزاد 13 اگست کو پولیس مقابلے میں مارا گیا تھا، جبکہ اس نے مزید 7 وارداتوں کا بھی اعتراف کیا ہے۔کراچی پولیس چیف کے مطابق ملزم خالد نے پولیس کو ریکارڈ کروائے گئے اپنے بیان میں بتایا کہ واقعے کے روز انہوں نے 3 وارداتیں کی تھیں اور وہ یہ وارداتیں رکشے میں کیا کرتے تھے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv