تازہ تر ین

شہباز شریف کا داماد بیرون ملک فرار

لاہور(خصوصی رپورٹ)احتساب عدالت لاہور نے سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے داماد علی عمران یوسف پر پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کیس کی سماعت آج تک ملتوی کردی۔گزشتہ روز نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ عمران علی یوسف پر سی ایف او نوید اکرام سے 13 کروڑ روپے رشوت لینے کا الزام ہے ۔اس حوا لے سے انہیں تحقیقات کیلئے نیب انوسٹی گیشن ٹیم نے طلب بھی کیا تھا لیکن عمران علی یوسف پیش نہیں ہوئے۔ چئیرمین نیب کی منظوری کے بعد عمران علی یوسف کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے۔ تاہم ملزم بیرون ملک فرا رہو چکا ہے لہذا عدالت شہباز شریف کے داماد کو اشتہاری قرار دینے اور جائیدادیں ضبط کرنے کاحکم دے۔ دوران سماعت عدالتی احکامات پر تفتیشی افسر نے عمران علی یوسف کی جائیداد کی تفصیلات بھی پیش کیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv