تازہ تر ین

اجے دیوگن نے کاجول کو شدید ناراض کر دیا

ممبئی( ویب ڈیسک )کاجول اپنا موبائل نمبر غلطی سے ٹوئٹر پر شیئر کرنے پر شوہر اجے دیوگن پر شدید برہم ہوگئیں۔گزشتہ روز اجے دیوگن نے اپنی اہلیہ کاجول کا واٹس ایپ نمبرغلطی سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ کاجول اس وقت ملک میں نہیں ہیں لہٰذا ان کے واٹس ایپ نمبر پر رابطہ کیا جائے، بعد ازاں اجے نے تھوڑی دیر بعد ایک اورٹوئٹ کے ذریعے بتایا کہ انہوں نے یہ سب مذاق میں کہا تھا۔لیکن جب تک ہزاروں لوگ کاجول کو ان کے واٹس ایپ نمبر پر پیغامات بھیج چکے تھےاور آج کاجول نے اپنے شوہر کے اس مذاق پر شدید برہمی کااظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر پر ہی اجے دیوگن کو کھری کھری سنادیں۔کاجول نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا”تمہارا مذاق اسٹوڈیو سے باہر نکل گیا ہوگا لیکن اس کی گھر میں کوئی جگہ نہیں ہے اس کے ساتھ ہی کاجول نے غصے والاایموجی بناکر ظاہر کیا کہ وہ اجے دیوگن سے سخت غصہ ہیں۔“



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv