تازہ تر ین

کانٹا لگا ،گرل صرف شیفا لی والا ہی ہے،اداکارہ کا دعویٰ

ممبئی (ویب ڈیسک ) 2002 میں مشہورِ زمانہ گانا ’کانٹا لگا‘ سے شہرت پانے والی بھارتی ڈانسر اور اداکارہ شیفالی جاری والا کا کہنا ہے کہ ایک اور ’کانٹا لگا’ گرل کبھی نہیں ہوسکتی۔ شیفالی جاری والا کا کہنا تھا کہ ’میں سمجھتی ہوں کہ ہر اداکار اپنی ایک منفرد پہچان بنانے کی کوشش کرتا ہے اور میرے پہلے گانے نے میرے لیے یہی کیا، ایک اور کانٹا لگا گرل کبھی نہیں ہوسکتی اور مجھے یہ گانا بہت پسند ہے’۔اپنے پہلے گانے کے بعد کی زندگی سے متعلق انہوں نے بتایا کہ ’میری زندگی ایک پریوں کی کہانی سے کم نہیں، متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی لڑکی کو پہلی ہی مرتبہ میں اتنی پہچان مل جائے تو یہ کسی پرنس چارمنگ مل جانے سے کم نہیں تھا’۔انہوں نے بتایا کہ اکثر لوگوں نے بولڈ اسٹیپس کرنے پر ان پر تنقید بھی کی تھی، شیفالی یہ سمجھتی ہیں کہ آج کے مداح پہلے کے مقابلے میں کم تنگ نظر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ’ اب زیادہ افراد ایسے ہیں جو بولڈ مواد کو قبول کررہے لیکن ہمیشہ کچھ ایسے لوگ موجود رہیں گے جنہیں کچھ چیزیں فحش معلوم ہوں گی ، ہم انہیں بدل نہیں سکتے، ہم ایک آزاد ملک میں رہتے ہیں جہاں ہر شخص کو اظہار کی آزادی حاصل ہے’۔شیفالی جاری والا کے مداحوں کے لیے یہ خوش آئند ہوگا کہ وہ ایک بولڈ کامیڈی ویب سیریز ’بے بی کم نا‘ سے اداکاری کی دنیا میں واپس لوٹ رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ’جب مجھے بے بی کم نا کی آفر کی گئی تھی ، میں اس کے اسکرپٹ سے بہت متاثر ہوئی کہ مجھے اسے پرفارم کرنے کے لیے اپنی تمام ہمت جمع کرنی پڑی تھی ورنہ اس میں میرا ہی نقصان ہونا تھا۔انہوں نے کہا ’اسکرپٹ کے ساتھ ساتھ باقی تمام سیٹ اپ بھی لاجواب تھا’۔’بے بی کم نا‘ نامی ویب سیریز کی ہدایات فرہاد سامجی نے دی ہیں جبکہ چنکی پانڈے، کیکو شردا اور شریاس تالپڈے اس ویب سیریز میں اداکاری کرتے دکھائی دیں گے۔شیفالی کا کہنا تھا کہ ’میں جانتی تھی کہ مجھے آلٹ بالاجی جیسے بڑے پلیٹ فارم سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا، میرے پاس انکار کی کوئی وجہ نہیں تھی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv