تازہ تر ین

سٹے بازوں نے5کپتانوں سے ملنے کی کوشش کی ،آئی سی سی کا بڑا انکشاف

دبئی( ویب ڈیسک ) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے سنسنی خیز انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ ایک سال میں ٹیسٹ کھیلنے والے ملکوں کے چار کپتانوں سمیت مجموعی طور پانچ کپتانوں سے سٹے بازوں نے رابطہ کیا ہے۔آئی سی سی نے براہ راست پاکستان کے کپتان سرفراز احمد کا نام بتانے سے گریز کیا ہے لیکن تحقیق کے مطابق ان پانچ کپتانوں میں ایک سرفراز احمد بھی ہیں جنہیں گزشتہ سال دبئی میں ایک پاکستانی عرفان انصاری نے پیشکش کی تھی۔حیران کن طور پر آئی سی سی نے میڈیا بریفنگ میں زمبابوے کے سابق کپتان گریم کریمر کا اعترافی ویڈیو بیان بھی دکھایا جس میں برینڈن پیشکش کے بارے میں بتا رہے تھے۔آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے جنرل منیجر ایلکس مارشل کا کہنا ہے کہ پچھلے ایک سال کے دوران بک میکرز نے پانچ کپتانوں سے رابطہ کیا جنھوں نے اس بارے میں آئی سی سی کو فوراً رپورٹ کر دی، ان پانچ کپتانوں میں چار آئی سی سی کے مکمل رکن ممالک کے کپتان شامل ہیں۔سٹے باز زیادہ تر کپتانوں سے اس لئے رابطہ کرتے ہیں کیوں کہ گراو¿نڈ میں پورے میچ کو کپتان کنٹرول کرتا ہے اگر کپتان ان سے مل جائے تو وہ اسے پورا کر دیتے ہیں،آٹھ کھلاڑی ان واقعات میں ملوث پائے گئے جن میں چار سابق کھلاڑی اور پانچ کرکٹ ایڈمنسٹریٹرز بھی شامل ہیں۔ایلکس مارشل کا کہنا ہے کہ کرکٹ میں کرپشن کے سلسلے میں بھارتی بک میکرز سب سے نمایاں ہیں، بھارتی سٹے باز دنیا بھر میں کھیل کے لئے شدید رسک ہیں، وہ ٹی ٹوئنٹی کے پرائیویٹ لیگز کو ہدف بناکر اپنے مقاصد کی تکمیل کررہے ہیں۔آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے جنرل منیجر ایلکس نے کہا کہ بک میکرز کے لیے اپنے مقاصد حاصل کرنے کا سب سے بہترین ذریعہ ٹی 20 لیگز ہیں، درحقیقت یہ لوگ ٹی 20 کو پسند کرتے ہیں اور اسے اپنا ہدف بناتے ہیں، بک میکرز کے لیے پورا میچ فکس کرنا ممکن نہیں ہیں لہٰذا وہ یا تو سپاٹ فکسنگ کرتے ہیں یا میچ کے کسی ایک خاص سیشن پر توجہ مرکوز رکھتے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv