تازہ تر ین

طیب ارشمان کے گیت ”بے قدرا“ کی ویڈیو میں بھارتی ماڈل

لاہور(شوبزڈیسک)گلوکار طیب ارشمان نے گیت ”بے قدرا“ کا ویڈیو بھارتی ماڈل کیساتھ دبئی میں شوٹ کرلیا ہے جس کے میوزک ڈائریکٹر ایاز سونو ،شاعر اے ایم فنکار اور ویڈیو ڈائریکٹر سلیم خان ہیں۔طیب ارشمان نے بتایا کہ یہ میرا تیسرا ویڈیو ہے جس کو معروف ٹی سیریزآڈیو کمپنی پاکستان اور بھارت سمیت پوری دنیا میں ریلیز کریگی۔ انہوں نے بتایا کہ موسیقی میرا جنون ہے جس کے بغیر خود کو نامکمل سمجھتا ہوں۔دبئی میں ہونیوالے میوزک کنسرٹس میں پرفارم کرتا رہتا ہوں جبکہ رائیلٹی میوزک ٹی وی شو ”وائس آف ڈیزٹ“ میں جج کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے چکا ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ دبئی کے علاوہ یوکے، امریکہ یں بھی پرفارم کرچکا ہوں ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv