تازہ تر ین

پہلا سالانہ ” مدیحہ گوہر تھیٹر فیسٹیول“ 27ستمبر سے سجے گا

لاہور(شوبزڈیسک)اجوکا تھیٹر کے زیر اہتمام پہلا سالانہ ” مدیحہ گوہر تھیٹر فیسٹیول“ 27ستمبر سے الحمرا ہال مال روڈ میں سجے گا۔تین روزہ فیسٹیول میںلیجنڈ فنکارہ مدیحہ گوہر کے ڈائریکٹ کردہ تین مقبول ڈرامے پیش کئے جائینگے ۔پاکستانی تھیٹر کی عالمی شہرت یافتہ فنکارہ اور اجوکا تھیٹر کی فاﺅنڈنگ ڈائریکٹر مدیحہ گوہر کی فنی خدمات کے اعتراف میں تین روزہ فیسٹیول سجایا جا رہا ہے جس کا آغاز 27 ستمبر سے الحمرا ہال نمبر 2میں ہوگا ۔ پہلے روز چولستانی صحرا میںپیش آنےوالے سچے واقعے پر مبنی کھیل” کالا مینڈا بھیس “ پرفارم کیا جائے گا جس کے بعد دوسرے روز لاہورکے ثقافتی تہواربسنت پر مبنی کھیل ” لو پھر بسنت آئی“ جبکہ آخری روز 29 ستمبر صوفی شاعر بابا بلھے شاہ کی حیات پر مبنی تاریخی کھیل” بلھا “ پیش کیا جائے گا ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv