تازہ تر ین

نواز شریف سے سیاسی ملاقات خارج از امکان : زرداری کا صاف جواب

لاہور (احسان ناز سے)آصف علی زرداری نے میاں نواز شریف کے ساتھ سیاسی ملاقات کو خارج از امکان قرار دے دیاہے ۔انکا کہنا ہے کہ نواز شریف اور شریف برادران سے کیوں ملاقات کروں میری اپنی پوزیشن ہے ہم قومی ،سینٹ اور صوبائی اسمبلیوں میں الگ الگ ورکنگ ریلیشن کے طور پر اپوزیشن کریں گے اورعوام کی بھلائی کےلئے کام کریں گے، ہم حکومت کو ایسے کام کرنے دینگے جس سے عوام براہ راست متاثر ہونگے، اس حوالے سے اسمیں مسلم لیگ (ن) یادوسری جماعتیں ہمارا ساتھ دیں گی تو ہم ویلکم کریں گے ۔گرینڈ اپوزیشن بے معنی ہے اس کا حصہ نہیں بنیں گے۔باوثوق ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے چیرمین راجہ ظفر الحق کی پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری سے ملاقات کو سیاسی عمل کا حصہ قرار دیا ہے اور بتایا ہے کہ ایسی ملاقاتیں جاری رہیںگی۔پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری منظور نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی خواہش ہے کہ ہم گرینڈ الائنس کا حصہ بنیں جو کہ دیوانوں والی بات ہے ہماری جماعت صوبہ سندھ کی حکمران جماعت ہے جبکہ باقی پارٹیوں کے پاس کیا ہے ۔ہم نے غریب عوام کی اپنے قول و فعل سے خدمت کرنی ہے ہمارے قائد آصف علی زرداری کہہ چکے ہیں کہ نواز شریف سے سیاسی ملاقات نہیں ہوئی وہ صرف مرحومہ کلثوم نواز شریف کی تعزیت کےلئے جاتی امرا گئے تھے میاں نواز شریف کی خواہش کے باوجود بھی آصف زرداری نے کوئی سیاسی بات نہیں کی اور امید ہے کہ آئندہ بھی نہیں ہوگی ۔انہوں نے ضمنی الیکشن میں مل کر الیکشن لڑنے کے جواب میں کہا کہ آگے دیکھا جائے گا کہ کیا کرنا ہے نواز شریف عوام سے دور ہوچکے ہیں اب وہ ہمارا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv