تازہ تر ین

رمشا خان ”خود پرست“میں مرکزی کردار میں جلوہ گر ہونگی

لاہور (شوبزڈیسک ) بہترین اداکاری اور خوبصورت اداو¿ں کی مالک نئی ابھرتی ہوئی اداکارہ رمشا خان اس بار نئے روپ میں متوقع ڈرامہ “خود پرست “میں مرکزی کردار نبھائیں گی۔ بگ بینگ انٹر ٹینمنٹ کی جانب سے پیش کیے جانے والے ڈرامے کی ہدایات عابس رضا نے دیں ہیں، رمشا خان پہلی بارکسی ڈرامہ سیریل میں شہزاد شیخ کے ساتھ مرکزی کردار کرنے جارہی ہیں۔”خودپرست“ کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو کہ آزاد اور کھلی ذہنیت کی مالک ہے، جبکہ اس کی شادی ایک قدامت پرست گھرانے میں کردی گئی ہے اور بہت جلد اسے اس سچ کا اندازہ ہوجاتا ہے، پہلے تو وہ یہ سب کچھ قبول کرکے اس پر سمجھوتہ کرنے کی کوشش کرتی ہے، مگر بعد میں وہ ان سب کے طور طریقوں کے خلاف کھڑی ہوجاتی ہے، اسے اپنی آزادی ہر قیمت پر عزیز ہے۔
شائد کے اس کے اسی رویے نے اس کو خود پرست بناکر رکھ دیا ہے۔ ڈرامے میں رمشا خان (اسواء) کے روپ میں ہر اس کردار کی جھلک دکھائی گئی ہے جو کہ خود غرض بھی ہے، خوش قسمت بھی، رومانوی بھی ہے اور جذباتی بھی ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv