تازہ تر ین

کبریٰ خان کوآئیٹم نمبر سے نفرت ‘ہمایوں کو بھائی کہتی تھی :اداکارہ

لاہور( شوبزڈیسک ) خوبرو اداکارہ کبریٰ خان کا کہنا ہے کہ وہ تو کافی عرصے سے یہ کہتی چلی آرہی ہیں کہ وہ فلموں میں آئٹم نمبر نہیں کریں گی۔اب اگر کوئی مجھے آئیٹم نمبر کا کہتا ہے تو مجھے چڑہو گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ‘میں نے فلم کے کنٹریکٹ میں کہا تھا کہ میں آئٹم نمبر نہیں کروں گی، میرا کردار ایک مسلمان لڑکی کا تھا، تو میں اس طرح سے خود کو پیش نہیں کرناچاہتی تھی۔ میں پاکستانی ہوں اور میں خود کو اسی طرح سے پیش کرنا چاہوں گی’۔ فلم ‘جوانی پھر نہیں آنی’میں کبری نے ہمایوں سعید کے مدمقابل کام کیا تھا، اس حوالے سے انہوں نے بتایا، ‘میں ہمایوں سعید کو پہلے بھائی کہہ کر بلاتی تھی۔ فلم میں رومانس کے سین آئے تو مجھے عجیب لگنے لگا اور میں نے سوچا کہ مجھے انہیں بھائی نہیں بلانا چاہیے۔مستقبل میں فہد مصطفی یا حمزہ علی عباسی کے ساتھ کام کرنےکی خواہشمند بھی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv