تازہ تر ین

غریب عوام کیلئے گیس کی قیمت صرف 10 فیصد بڑھائی، وزیر خزانہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی تقریر کے جواب میں سابقہ حکومت پر شدید تنقید کی۔وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ ‘میں اپوزیشن لیڈر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ان کو جو بتایا گیا ان کی وضاحت کردوں، سی پیک میں تمام توانائی منصوبوں کی سرمایہ کاری کا کہا گیا، ان میں 75 فیصد قرضے ہیں ان کا سود ادا کیا جارہا ہے۔گیس کی قیمت میں اضافہ واپس لینے کے مطالبے پر اسد عمر نے کہا کہ ‘غریب عوام کیلئے صرف 10 فیصد گیس کی قیمتیں بڑھائی گئیں، امیروں کیلئے گیس کی قیمتیں 145 فیصد بڑھائی ہیں، اوگرا نے بتایا کہ 46 فیصد اضافہ ضروری ہے،154 ارب کاخسارہ تھا، یہ خسارہ گزشتہ حکومت کا تھا، ہم نے پیدا نہیں کیا’۔وزیر خزانہ نے کہا کہ پندرہ ماہ میں گیس کی قیمتیں دو گنا بڑھیں، روپے کی قدر میں خطیر کمی واقع ہوئی ہے، سلینڈر پر ٹیکس 30 فیصد سے کم کر کے 10 فیصد کر دیا ہے، کھاد کی قیمت نہیں بڑھائیں گے، ای سی سی میں تحریری طور پر درج ہے، کھاد پر 6 سے 7 ارب روپے کی سبسڈی دیں گے۔اسد عمر نے کہا کہ تمام سابق حکومتیں غیرملکی امداد لیتی رہیں، ہم کہتے رہے ایکسپورٹرز کو اپنے پاو¿ں پر کھڑا کر دیں ہماری نہیں سنی گئی، گزشتہ دورِ حکومت میں ریکارڈ قرضے لیے گئے، پنجاب کیلئے گیس کی قیمت اتنی بڑھائی گئی کہ ٹیکسٹائل صنعت لوہے کے بھاو¿ بکنے لگی، ہم نے 40 ارب روپے گیس کی مد میں انہیں رعایت دی۔وزیر خزانہ نے کہا کہ 503 ارب روپے گردشی قرضہ میں سے 480 ارب فوری ادا کیے گئے، اب گردشی قرضہ 1100 ارب روپے پر پہنچ گیا، ایک سال میں بجلی کے شعبے میں سالانہ خسارہ 453 ارب ہوا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv