تازہ تر ین

آئٹم نمبر کرنے فلمی دنیا میں نہیں آئی ،کبریٰ خان

کراچی (ویب ڈیسک)حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ‘طیفا اِن ٹربل’ کے آئٹم سانگ ‘میں آئٹم نمبر نہیں کروں گی’ نے تو خوب دھوم مچائی ہی تھی، لیکن خوبرو اداکارہ کبریٰ خان کا کہنا ہے کہ وہ تو کافی عرصے سے یہ کہتی چلی آرہی ہیں کہ وہ فلموں میں آئٹم نمبر نہیں کریں گی۔کبریٰ نے حال ہی میں برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی اردو کو انٹرویو دیا، جس کے دوران انہوں نے اپنی فلم ‘جوانی پھر نہیں آنی 2’ کے ساتھ ساتھ فلموں کے حوالے سے اپنی ترجیحات اور ذاتی زندگی کے واقعات بھی شیئر کیے۔کبریٰ خان کی پیدائش پاکستان میں ہوئی لیکن ان کی پرورش لندن میں ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ‘لندن میں، میں اپنی فیملی کے ساتھ رہتی تھی، وہاں میں نے خودمختاری سیکھی، ا±س وقت مجھےکھانے پینے کی ٹینشن نہیں ہوتی تھی، لیکن پاکستان آکر بہت سی چیزوں سے واقفیت ہوئی اور یہاں کی ثقافت کے ساتھ ساتھ ٹماٹر کے ریٹ بھی پتہ چلے’۔کبریٰ خان 2015 میں ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلم ‘ویلکم ٹو کراچی’ میں بھی کام کرچکی ہیں۔ اس حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ‘بالی وڈ میں میرا آن سیٹ تجربہ بہت اچھا تھا، لیکن کچھ دیگر مسائل تھے، جن کے بعد میں نے وہاں مزید کام نہ کرنے کو ترجیح دی’۔انہوں نے بتایا کہ ‘میں نے فلم کے کانٹریکٹ میں کہا تھا کہ میں آئٹم نمبر نہیں کروں گی، میرا کردار ایک مسلمان لڑکی کا تھا، تو میں اس طرح سے خود کو پیش نہیں کرناچاہتی تھی، میں پاکستانی ہوں اور میں خود کو اسی طرح سے پیش کرنا چاہوں گی’۔کبریٰ نے مزید بتایا کہ ‘میں نے یہ بھی کہا تھا کہ میں پاکستان کے خلاف کچھ نہیں کروں گی، اور مجھے اپنے آپ پر فخر ہے’۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv