تازہ تر ین

اسد شفیق کو کپتانی کا عہدہ سونپ دیا ،حیرت انگیز پی سی بی کا اقدام

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے آسٹریلیا کیخلاف چار روزہ فرسٹ کلاس میچ کیلئے 14 رکنی پاکستانی اے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس کی قیادت اسد شفیق کریں گے۔دیگر کھلاڑیوں میں عثمان صلاح الدین، راحت علی، سمیع اسلم، عابد علی، افتخار احمد، سعد علی، آغا سلمان، محمد رضوان، وقاص مسعود، عامر یامین، عمید آصف، سعود شکیل اور وہاب ریاض شامل ہیں۔ آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم کی قیادت ٹم پین کریں گے جبکہ متعدد معروف چہرے بھی ٹیم میں نظر آئیں گے۔چار روزہ میچ 29 ستمبر سے 2 اکتوبر تک آئی سی سی اکیڈمی میں کھیلا جائے گا جو کہ آسٹریلیا کیلئے ایک طرح سے پریکٹس میچ ہو گا۔ پاکستان اور آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کا آغاز 7 اکتوبر سے دبئی میں ہو گا جبکہ ابوظہبی کے شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم میں دوسرا میچ کھیلا جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv