تازہ تر ین

اداکارہ شلپا شیٹھی کو ایئرپورٹ پر نسل پرستی کا سامنا

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی اسٹریلیا کے سڈنی ایئرپورٹ پر نسل پرستی کا شکار بن گئیں۔شلپا شیٹھی نے سوشل میڈیا پر تصویر پوسٹ کی اور بتایا کہ وہ سڈنی سے کنٹاس ایئرویز کے ذریعے ملبرن جارہی تھیں ا±س دوران انہیں تعصب کا سامنا کرنا پڑا، ایئرپورٹ پر جب وہ اپنا بیگ چیک کرانے کاو¿نٹر پر گئیں تو وہاں موجود بد مزاج خاتون نے ا±ن کے ساتھ جارحانہ اور غیر ضروری رویہ اپنایا۔اداکارہ نے بتایا کہ اس خاتون نے اپنے منفی رویے کی وجہ سے میرا بیگ چیک کرنے سے انکار کردیا اور بڑے بیگ والے کاو¿نٹر پر جانے کا کہا جب کہ میرا بیگ حقیقت میں آدھا خالی تھا اور ہمیں جس کاو¿نٹر پر جانے کا کہا وہ کاو¿نٹر 5 منٹ میں بند ہونے والا تھا تاہم ہم بغیر کوئی وقت ضائع کیے دوسرے کاو¿نٹر پر پہنچ گئے اور وہاں موجود اسٹاف سے بیگ جلد چیک کرنے کی درخواست کی اور انہیں ا±ن کے اسٹاف کے رویئے سے بھی آگاہ کیا۔شلپا شیٹھی نے کہا کہ میں ایئرپورٹ انتظامیہ سے درخواست کرنا چاہوں گی کہ وہ اپنے اسٹاف کو سکھائیں کہ لوگوں کے لیے مددگار ثابت ہوں اور نسل اور رنگ کی بنیاد پر تعصب کا نہ اظہار کریں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv