تازہ تر ین

مخصوص کرداروں کی چھاپ نہیں لگنے دوں گی،ثناءجاوید

لاہور (شوبزڈیسک) خوبرو اداکارہ ثنا جاوید نے کہا ہے کہ اپنے اوپر مخصوص کرداروں کی چھاپ نہیں لگنے دینا چاہتی ،محنت سے کام کر رہی ہوں اور اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر خود کو منوانا چاہتی ہوں۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں لیکن انہیں وہ مواقع میسر نہیں جس کی ضرورت ہے ۔پنجاب حکومت کی جانب سے فنکاروں کیلئے اکیڈیمیز کے قیام کا اعلان خوش آئند ہے اوراس پر جلد پیشرفت ہونی چاہیے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈرامہ انڈسٹری میںسالوں گزارنے والے سینئرز فنکار وں کا رویہ قابل تعریف ہے اور ہمیں ان لوگوں کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہیے۔۔ ثنا جاوید نے کہا کہ اپنے کرئیر کے آغاز سے محنت کی قائل ہوں اور جب تک اس شعبے سے وابستہ ہوں اس پر کاربند رہوں گی چاہے میرے پراجیکٹس کی تعدادکم ہی کیوں نہ ہو ۔ انہوں نے کہا کہ اب پڑھے لکھے لوگ شوبز میں آرہے ہیں جن کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھایا جانا چاہیے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv