تازہ تر ین

پاپ گلوکارہ ریحانہ اپنے ملک میں تعلیم و سیاحت کی سفیر مقرر

برج ٹاﺅن(شوبزڈیسک)باربا ڈوس کے وزیر اعظم نے عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ ریحانہ کو تعلیم، سیاحت اور سرمایہ کاری کے شعبوں کے لیے سفیر مقرر کردیا جنہیں ایک وزیر کے برابر اختیارات حاصل ہوں گے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق باربا ڈوس کے وزیر اعظم نے ملک کی معروف گلوگارہ رابن ریحانہ فینٹی کو سفیر مقرر کردیا۔ انہیں ایک وزیر کے برابر اختیارات حاصل ہوں گے، وہ مکمل اور غیر معمولی اختیار کی حامل سفیر ہوں گی جو اپنی پالیسی اور فیصلوں میں بھی آزاد ہوں گی۔باربا ڈوس کے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ریحانہ ملک کے لیے درد رکھتی ہیں اور جذبہ حب الوطنی کے ساتھ سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں اس لیے انہیں پلیٹ فارم مہیا کیا گیا ہے جہاں وہ تعلیم، سیاحت اور سرمایہ کاری کے شعبوں کے فروغ کے لیے فرائض انجام دے سکیں گی۔تیس سالہ گلوکارہ ریحانہ نے سفیر بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس اعزاز سے بڑھ کر اور کچھ بھی نہیں ہو سکتا، میں اپنے ملک کے لیے اس اہم ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھاوں گی۔واضح رہے کہ ریحانہ کا شمار ان گنے چنے بیسٹ سیلر سنگر میں ہوتا ہے جن کے نغموں کی دنیا بھر میں 250 ملین کاپیاں فروخت ہوچکی ہیں۔ وہ فیشن ڈیزائنر اور اداکارہ بھی ہیں اور اپنے نغموں کے زیادہ تر بول خود لکھتی ہیں۔ وہ اپنے ملک سے خصوصی لگاو رکھتی ہیں اور سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv