تازہ تر ین

شاہ رخ، رنبیر اور عالیہ کے بعدجھانوی بھی سوئی دھاگا چیلنج میں

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی وڈ اداکار ورون دھون اور انوشکا شرما کی نئی آنے والی فلم سوئی دھاگا کی تشہیر سوئی دھاگا کے انوکھے چیلنج سے جاری ہے۔ دونوں اداکاروں نے پورے ہندوستان کو سوئی دھاگا چیلنج میں شامل ہونے کا کہا ہے جس میں اب تک شاہ رخ خان سمیت عالیہ بھٹ، رنبیر کپور اور اب جانوی کپور بھی کامیاب ہو چکی ہیں۔سوئی دھاگا چیلنج کو پورا کرنے کے لیے 10 سیکنڈز کے اندر سوئی میں دھاگا ڈالنا ہے اور کامیاب ہونے کے بعد یہی چیلنج اپنے دوست کو دے دینا ہے۔ایسے میں جانوی کپور نے سوشل میڈیا انسٹاگرام پر سوئی دھاگا چیلنج کرتے ہوئے ویڈیو پوسٹ کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اور ان کی بہن سوئی میں دھاگا ڈالنے کی کوشش کرتی ہیں۔جانوی کپور نے 10 سیکنڈز میں کامیابی سے چیلنج پورا کیا اور پھر اسے اپنے دوستوں کو دے دیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv