تازہ تر ین

آج تک میچ کے دوران سرفراز کو کچھ نہیں کہا، مچل سٹارک

برسبین ( سپورٹس ڈیسک)آسٹریلوی فاسٹ بالرمچل اسٹارک نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد کے بیان پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج تک میچ میں سرفراز کو کچھ نہیں کہا۔آسٹریلوی فاسٹ بالرمچل اسٹارک میچ کے دوران جملے کسنے کے حوالے سے کافی مشہور ہیں اکثر وہ کھلاری کو آوٹ کرنے کے بعد جملے کستے ہیں جس کا اظہار مخالف ٹیموں کے کئی کھلاڑیوں نے بھی کیا ،آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے قبل قومی کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ آسٹریلیاکیخلاف سیریزاچھی ہوگی لیکن بہت زیادہ آوازیں کسی جائیں گی، مچل اسٹارک آوازیں کس سکتا ہے،لیکن سلییجنگ پسند نہیں۔آسٹریلوی فاسٹ باولر مچل سٹارک نے سرفرا زاحمد کے اس بیان پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کپتان سرفرازاحمد کو کبھی کچھ نہیں کہا،سرفرازکوصرف ایک دومرتبہ بولڈ کیا لیکن کچھ کہا نہیں، پاکستان کےخلاف سیریز اچھی ہو گی۔

،امید ہے شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv