تازہ تر ین

فیشن ڈیزائنر کی حیثیت سے خود کو منوالیاہے:مدیحہ شاہ

لاہور (شوبزڈیسک)اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہااچھے برے حالات میں محبت و چاہت ہی لوگوں کے کام آتی ہے ، میرا فلسفہ ہے کہ محبتیں لیں اور تقسیم کرتے جائیں جس سے آپ کی محبت کا خزانہ کبھی خالی نہیں ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک ملاقات میں کیا۔ انکا کہنا تھا میں صرف اپنے کام سے کام رکھتی ہوں یہی میری خوبصورتی کا راز ہے۔ مجھے غلط باتوں پر انتہائی غصہ آتا ہے جسکا میں اظہار کئے بغیر رہ نہیں سکتی، زندگی میں بہت مشکل وقت میں بھی میں نے انتہائی جرات کیساتھ حالات کا مقابلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا فیشن ڈیزائنر کی حیثیت سے اپنے آپ کو منوایا اور دنیا بھر میں پاکستانی ملبوسات کے ذریعے ثقافتی ترجمانی کی ہے۔سینکڑوں فلموں میں کام کرنے کے بعد بھی وہ شہرت نہیں ملی جو بیرون ممالک میں فیشن ڈیزائنر کے طورپر ملی، ہماری فیشن انڈسٹری نے دنیا بھر میں ایک مقام بنایا اور اب ملکی معیشت میں اہم کردار بھی اداکررہی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv