تازہ تر ین

پلاک کے زیر اہتمام 28ستمبر کو ”وارث شاہ ہیر گائیکی“ مقابلہ ہو گا

لاہور(شوبزڈیسک) پنجاب انسٹیٹیوٹ لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر 28ستمبر کو ”وارث شاہ ہیر گائیکی“ مقابلہ کرائے گا۔جس میں ملک بھر سے نامور ہیر گائیک اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے۔اس مقابلے کا انعقاد وارث شاہ کے 220عرس مبارک کی مناسبت سے کیا جارہا ہے جس میں ان کو خصوصی طور پر خراج تحسین بھی کیا جائے ۔مقابلے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے گائیک کو یوارڈ سے بھی نوازا جائے گا۔اس حوالے سے ڈی جی پلاک ڈاکٹر صغریٰ صدف نے بتایا کہ وارث شاہ کابرصغیر پاک وہند کے نامور صوفی شاعروں میں شمار ہوتا ہے۔ان کی شاعری نے ہیر کو ایک نئی زندگی دی۔پلاک کا بنیادی مقصد بھی یہی ہے کہ صوفیا کرام کی خدمات کو نمایاں طور پر نئی نسل کے سامنے پیش کیا جائے تاکہ ان کو معلوم ہو سکے کہ ہمارے صوفیا نے کیا خدمات سر انجام دی ہیں۔اس پروگرام کے انعقاد کا بھی یہی مقصد ہے اس میں ملک بھر سے معروف ہیر گائیک حصہ لے رہے ہیں۔
پلاک ان کی بھر پور حوصلہ افزائی کرے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv