تازہ تر ین

سلمان خان نے ہندو انتہا پسندوں کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے ہندو انتہا پسندوں کےآگے گھٹنے ٹیکتے ہوئے فلم لوراتری کا نام تبدیل کردیا۔سلمان خان کی ہوم پروڈکشن میں بننے والی فلم لوراتری ابتدا ہی سے اپنے نام کے باعث مشکلات میں گھری ہوئی ہے، چند روز قبل بھارتی ریاست بہار کی مقامی عدالت نے فلم کے نام کی وجہ سے ہندوں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے پر سلمان خان، فلم کے ہیرو آیوش شرما سمیت سات افراد پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔ دوسری جانب ہندو انتہا پسند جماعت وشوا ہندو پریشاد کے سربراہ آلوک کمار نے بھی فلم کے ٹائٹل پر اعتراض اٹھاتے ہوئے سینما گھروں میں فلم کی نمائش روکنے کی دھمکی دی تھی، انتہا پسند ہندوں کے مسلسل دبا پر بالآخر سلمان خان نے ہار مان لی اور فلم کانام لوراتریسے تبدیل کرکےلو یاتریکردیا۔سلمان خان نے فلم کے نام کی تبدیلی کی اطلاع ٹوئٹر پر دیتے ہوئے لکھا کہ یہ اسپیلنگ کی غلطی نہیں ہے۔ یاد رہے کہ لفظ لوراتری ہندوں کےمذہبی تہوارنوراتریسے لیاگیا تھا۔ فلم 5 اکتوبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv