تازہ تر ین

”جیسے کو تیسا“ فاروق ستار نے ڈاکٹر عامر لیاقت کو دن میں تارے دکھا دئیے ، چونکا دینے والا اقدام

کراچی (ویب ڈیسک ) ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار نے این اے 245 سے عامر لیاقت اور عثمان ڈار نے این اے 73 سیالکوٹ سے خواجہ آصف کی کامیابی کو چیلنج کریدا۔عام انتخابات 2018 میں ڈاکٹر فاروق ستار نے کراچی کے حلقے این اے 245 سے بھی الیکشن لڑا تھا جہاں سے ایم کیوایم کے سابق رہنما اور پی ٹی آئی کے ٹکٹ سے الیکشن لڑنے والے عامر لیاقت حسین نے انہیں شکست دی جب کہ ڈاکٹر فاروق ستار نے این اے 247 سے بھی عارف علوی کے ہاتھوں شکست کھائی۔پی ٹی آئی میں شمولیت سے متعلق قریبی دوستوں سے مشاورت کررہا ہوں: فاروق ستارڈاکٹر فاروق ستار نے این اے 245 کے نتائج کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کردیا۔فاروق ستار نے درخواست مو¿قف اپنایا ہےکہ کسی بھی پولنگ ایجنٹ کو فارم 45 نہیں دیا اور حلقے کے لیے جاری کردہ 22 ہزار بیلٹ پیپرز غائب ہیں۔ایم کیوایم نے درخواست عامر لیاقت کی کامیابی کا نوٹی فکیشن معطل کرنے کی استدعا کی ہے۔انتخابات میں ایم کیو ایم کے بہت سے امیدواروں کوہرایا گیا، فاروق ستار نتائج چیلنج کرنے کے بعد سندھ ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فاروق ستار نے کہا کہ انتخابات میں ایم کیو ایم پاکستان کے بہت سے امیدواروں کوہرایا گیا، گنتی کے دوران دھاندلی کرکے جیت کو ہار میں تبدیل کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ این اے 245 کے نتائج سے متعلق ثبوت اور گواہ بھی پیش کروں گا، امید ہے الیکشن ٹریبونل میں میری درخواست سنی جائے گی اور فیصلہ میرے حق میں آئے گا۔واضح رہےکہ اہم پارٹی فیصلوں میں اعتماد میں نہ لینے پر فاروق ستار نے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے اور ان کا دعویٰ ہے کہ انہیں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی پیشکش کی گئی ہے اور این اے 247 سے الیکشن لڑنے کی بھی پیشکش ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv