تازہ تر ین

جنوبی ایشیائی فٹبال کی حکمرانی مالدیپ کے سرسج گئی

ڈھاکہ(سپورٹس ڈیسک)مالدیپ دوسری بارجنوبی ایشین فٹبال کاچمپئن بن گیا۔فاتح سائیڈنے ساف سوزوکی کپ2018ءکے فائنل دفاعی چمپئن بھارت کو2-1سے شکست کاسامنا کرناپڑا۔ڈھاکہ کے بنگاباندھونیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں مالدیپ کی ٹیم نے19ویں منٹ میں ابراہیم ماہودی کے گول کی بدولت سبقت حاصل کی۔ہاف ٹائم پرمالدیپ کو 1-0کی برتری حاصل تھی۔66ویں منٹ میں علی سافرنے گول داغ کر سکور2-0سے مالدیپ کے حق میں کردیا۔انجری ٹائم میںسمٹ پاسانے خساراکم کیا۔میچ 2-1کے سکورپراختتام پذیرہوگیا۔اس فتح کیساتھ مالدیپ دوسری بارچمپئن بن گیا۔مالدیپ کی ٹیم نے گروپ مرحلے میں ٹاس کی بدولت فتح سمیٹ کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔اس سے قبل2008ءمیں مالدیپ نے بھارت کو1-0سے ہراکرٹائٹل جیتا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv