تازہ تر ین

آصف زرداری اور بلاول کی کل نواز شریف سے ملاقات ،کلثوم کی وفات پر تعزیت کرینگے

لاہور: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین آصف زرداری کل نوازشریف سے ملاقات کریں گے۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف زرداری پارٹی کے وفد کے ہمراہ جاتی امرا جائیں گے جہاں وہ میاں نوازشریف سے ان کی اہلیہ کلثوم نواز کے اتقال پر تعزیت کریں گے۔بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری نے بیگم کلثوم نواز کی آخری رسومات میں شرکت نہیں کی، پیپلزپارٹی کی طرف سے یوسف رضا گیلانی اور رواجہ پرویز ارف سمیت دیگر رہنماؤں پر مشتمل وفد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔واضح رہےکہ بیگم کلثوم نواز کی وفات پر میاں نوازشریف، مریم اور صفدرکو 4 روز کے لیے پیرول پر رہا کیا گیا ہے جس کی مدت کل ختم ہوجائے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv