تازہ تر ین

صائمہ جان نے محرم الحرام کے احترام میں سرگرمیاں منسوخ کردیں

لاہور(شوبزڈیسک)معروف ماڈل واداکارہ صائمہ جان نے محرم الحرام کے احترام میں اپنی تمام شوبزسرگرمیاں منسوخ کرتے ہوئے کہاکہ امام حسین کسی ایک گروہ یا فرقہ کے امام نہیں پوری کائنات کے امام ہیں،آپ کے غم میں رونا سنت رسول ہے۔صائمہ جان نے کہا کہ حضو ر نبی کریم کا یہ فرمان کہ میں حسین سے ہوں اور حسین مجھ سے ہے پاک امام کی شان فضیلت کو عیاں کرتا ہے۔صبر و استقلال میں آپ کا کوئی ثانی نہیں۔محرم کا مہینہ ہمیں امن و اتحاد کا درس دیتا ہے۔اداکارہ صائمہ جان کا مزیدکہنا تھا کہ کربلاایک ایسی درس گاہ ہے جہاں سے ہر قسم کا علم ملتا ہے اور یہ انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے۔ امام حسین کی شہادت نے دنیا کی تاریخ کو ہلا کر رکھ دیا۔انسانیت کو بیدار کرنے کے لیے انقلاب حسین وقت کی اہم ضرورت ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv