تازہ تر ین

حکومت بھارتی فلموں کی نمائش پر مستقل پابندی لگائے،صائمہ نور

لاہور(شوبزڈیسک)اداکارہ صائمہ نور نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی تباہی اور ناکامی کی بڑی وجہ غیر معیاری اور ناقص فلمیں تھیں جس کی وجہ سے شائقین نے سینما گھروں کا رخ کرنا چھوڑا مگر اب اچھی فلمیں بننا شروع ہو گئی ہیں جو خوش آئند بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کو دوبارہ اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنے کے لئے رائٹروں ، پروڈیوسروں اور ہدایتکاروں کو اچھی اور معیاری فلمیں بنا کر شائقین کے دل جیتنا ہوں گے، اس طرح ہماری انڈسٹری دوبارہ سے اپنے قدموں پر کھڑی ہو سکے گی ۔عید پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلموں نے کامیابی کے جھنڈے گاڑھ دیئے ہیں جو بڑی خوش آئند با ت ہے ۔صائمہ نور نے مطالبہ کیا کہ حکومت کو پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر ہمیشہ کے لئے پابندی عائد کر دینی چاہیے تاکہ ہمارے سینما گھر دوبارہ سے آباد ہو سکیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv