تازہ تر ین

گجرات میں طلبا یونینوں کا تصادم، ایک جاں بحق،خوفناک خبر آگئی

گجرات(ویب ڈیسک) 2 طلبا گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک طالب علم جاں بحق جب کہ 10 زخمی ہوگئے۔گجرات کے گورنمنٹ سویڈش کالج میں 2 طلباءگروپوں کے درمیان معمولی بات پر تصادم ہوگیا۔ اس دوران دونوں جانب سے ایک دوسرے کے خلاف ڈنڈوں اور لاٹھیوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ صورت حال اس وقت خراب ہوئی جب تصادم کے دوران فائرنگ ہوگئی۔فائرنگ کے نتیجے میں 11 طلبا زخمی ہوگئے جنہیں عزیز بھٹی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک طالب علم جاں بحق ہوگیا جب کہ دیگر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کردی گئی ہے۔طلباءگروپوں میں تصادم کے بعد پولیس کی بھاری نفری کالج میں پہنچ گئی اور طالب علموں کو منتشر کردیا تاہم واقعے میں کسی طالب علم کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی جاسکی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv