تازہ تر ین

حکومت کا وزیراعظم ہاؤس کو پوسٹ گریجویٹ تعلیمی ادارہ بنانے کا اعلان

اسلام آباد(ویب ڈیسک)حکومت نے وزیراعظم ہاو¿س کو پوسٹ گریجویٹ تعلیمی ادارے میں تبدیل کرنے کا اعلان کردیا۔اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بتایا کہ حکومتوں کے شاہانہ طرز طریقے سے لوگ پریشان ہیں، ضروری ہے کہ حکمرانوں کا رہن سہن ایسا ہو کہ عوام کا پیسہ ضائع نہ ہو، اس کے لیے وزیراعظم نے خود فیصلہ کیا کہ وہ وزیراعظم ہاو¿س میں نہیں رہیں گے اور گورنرز گورنر ہاو¿سز میں نہیں رہیں گے۔شفقت محمود نے کہا کہ وزیراعظم ہاو¿س اس وقت ایک ہزار 96 کنال پر مشتمل ہے اور اس کا سالانہ خرچہ 47 کروڑ سالانہ ہے جب کہ مجموعی طورپر وزیراعظم اور گورنر ہاو¿سز پر 115 کروڑ روپے سالانہ خرچ آتا ہے لہٰذا اس حوالے سے فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم ہاو¿س کو اعلیٰ درجے کا پوسٹ گریجویٹ تعلیمی ادارہ بنایا جائے گا، اس کے پیچھے زمین پر مزید تعمیر بھی کی جائے گی۔وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ پی سی ون بنے گا اور پلان تشکیل دیں گے، یہ ادارہ پاکستان میں تعلیمی لحاظ سے منفرد ہوگا۔شفت محمود نے بتایا کہ گورنرہاو¿س مری کو ہیریٹیج یونیک ہوٹل اور پنجاب ہاو¿س مری کو ٹورسٹ کمپلیکس بنایا جائے گا جب کہ راولپنڈی پنجاب ہاو¿س اور گورنر ہاو¿س کی عمارت کو تعلیمی ادارہ بنایا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ گورنر ہاو¿س لاہور کو ایک میوزیم اور آرٹ گیلری بنایا جائے گا، گورنر ہاو¿س میں پارک کو عوام کے لیے کھولا جائے گا، 90 شاہراہ کو کرافٹ میوزیم میں تبدیل کیا جائے گا اور شاہراہ پر موجود ہال کو کنونشن سینٹر میں تبدیل کیا جائے گا جب کہ چنبا ہاو¿س کو گورنر آفس میں تبدیل کیا جائے گا،اسٹیٹ گیسٹ ہاو¿س مال روڈ میں فائیو اسٹار ہوٹل بنایا جائے گا۔شفقت محمود کا کہنا تھا کہ گورنر ہاو¿س بلوچستان اور خیبرپختونخوا کو میوزیم میں تبدیل کیا جائے گا جب کہ کراچی کے گورنر ہاو¿س کو میوزیم میں تبدیل کرنے کی تجویز ہے، حکومت کے ساتھ مل کر گورنر ہاو¿س پر فیصلہ کیا جائے گا۔وفاقی وزیر تعلیم نے بتایا کہ نتھیا گلی کے گورنر ہاو¿س کو اعلیٰ درجے کا رزارٹ بنا دیا جائے گا، باقی دیگر اہم سرکاری عمارتوں سے متعلق بھی فیصلے کیے جائیں گے، ایوان صدر سے متعلق فیصلہ بھی دوسرے مرحلے میں کیا جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv