تازہ تر ین

ملک میں امیر اور غریب کیلئے یکساں نظام تعلیم ہو گا، وفاقی وزیر تعلیم

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ 90 روز میں تعلیمی پالیسی دے دیں گے اور ملک میں امیر اور غریب کے لیے یکساں نظام تعلیم ہو گا۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا تعلیم سےمتعلق کلیئر وڑن ہے اور حکومت تعلیمی نظام میں بہتری لانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آج نیشنل ٹاسک فورس فار ایجوکیشن کا اجلاس ہوا جس میں تعلیمی نظام میں بہتری کے لیے 4 سب کمیٹیاں بنا دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ 90 روز میں تعلیمی پالیسی دے دی جائے گی اور غریب اور امیر کے لیے یکساں تعلیمی نظام ہو گا۔شفقت محمود نے مسلم لیگ ن کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سابقہ پنجاب حکومت نے اداروں کو تباہ کیا، اسکل ڈیولپمنٹ کے مواقع سب کو مہیا کیے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو آئندہ ماہ تعلیمی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv