تازہ تر ین

محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا،یوم عاشور 21 ستمبر بروز جمعہ ہوگا

کراچی(ویب ڈیسک) محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا جس کے بعد چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا گیا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی صدارت میں ہوا جس میں محکمہ موسمیات، وزارت مذہبی امور کے حکام اور زونل رویت ہلال کمیٹی کے ارکان بھی شریک تھے۔اس کے علاوہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے صدر مقام پر ہوئے تاہم کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔لاہور سمیت پنجاب بھر سے اور بلوچستان میں بھی محرم الحرام کے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔زونل رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ انوار الحق حقانی کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں چاند نظر نہیں آیا۔محرم الحرام کا چاند نظر نہ آنے کے بعد اب یکم محرم بدھ 12ستمبر کو ہوگی جبکہ یوم عاشور جمعہ 21ستمبر کو ہوگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv