تازہ تر ین

پی کے 23 میں دوبارہ پولنگ جاری

پشاور)ویب ڈیسک ) الیکشن کمیشن کے حکم پر خیبرپختونخوا اسمبلی کی نشست پی کے 23 شانگلہ میں دوبارہ پولنگ جاری ہے۔ 25 جولائی کے عام انتخابات میں خواتین ووٹرز کا ٹرن آو¿ٹ 10 فیصد سے کم ہونے کے باعث الیکشن کمیشن نے الیکشن دوبارہ کرانے کا حکم دیا تھا جس کے بعد آج پی کے 23 کے صوبائی حلقے میں پولنگ ہورہی ہے۔ صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہو ا جو کسی وقفے کے بغیر شام 6 بجے تک جاری رہے گا، حلقے میں مجموعی طور پر 135 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔اس نشست پر 13 امیدوار مدمقابل ہیں جن میں تحریک انصاف کے شوکت یوسفزئی، متحدہ مجلس عمل کے محمد یار، عوامی نیشنل پارٹی کے عمر زادہ اور پیپلز پارٹی کے افسر الملک نمایاں ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv