تازہ تر ین

ہنی شہزادی اور معمر رانا کی فلم ” پیشی گجراں دی “کا افتتاح

لاہور(شوبزڈیسک)سٹوڈیواونرشہزادگل کی فلم کی شوٹنگ سابق قونصل جنرل ایلزبتھ کینیڈی نے بھی دیکھی۔انہیں سخت سکیورٹی کے حصار میں سٹوڈیولایاگیا۔ انہوں نے ہدایتکار مسعودبٹ اور فلمسازمحمدطاہرپپو گجر کی فلم ” پیشی گجراں دی “کا کلپ دیکر افتتاح کیا۔فلم کی شوٹنگ کااہتمام کیاگیاتھاجس میں تھانے کا سیٹ لگایاگیاتھا۔شوٹنگ میں سینئر اداکار شاہد، معمر رانا، حیدر سلطان،ہنی شہزادی ، اچھی خان ،تبسم ، شفقت چیمہ و دیگر ایکسٹرا فنکاروں نے حصہ لیا۔ کولین اورایلزبتھ نے دو گھٹنے سٹوڈیومیں گزارے انکی موجودگی کے دو ران تمام فلمی دفاتربندکردئیے گئے تھے اور غیرمتعلقہ افرادکاسٹوڈیومیں داخلہ بند کر دیا گیاتھا تاہم انکے جانے کے بعد ایک بار پھر فلم کاافتتاح کیاگیاجس میں پاکستان فلم ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین چودھری اعجازکامران ، فیاض خان نے شرکت کی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv