تازہ تر ین
akshay kumar

بالی ووڈ ہیرو خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار 51 برس کے ہو گئے

امرتسر (شوبزڈیسک) بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے اتوار کو اپنی 51ویں سالگرہ منائی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار 9 ستمبر 1967ء کو بھارتی پنجاب کے صدر مقام امرتسر میں پیدا ہوئے۔وہ ایک کینیڈین نژاد بھارتی ہیں،ان کا اصل نام راجیو ہری وام بھاٹیا ہے تاہم وہ فلم نگری میں اکشے کمار کے نام سے مشہور ہیں۔انہوں نے 90 کی دہائی میں ایکشن فلموں سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔بعدازاں انہوں نے رومانوی اور کامیڈی فلموں میں بھی ادکاری کے جوہر دکھائے اور متعدد کامیاب فلمیں دیں۔اکشے کمارکو2009 میں پدما شری ایوارڈ سے نوازا گیا اورکئی مرتبہ فلم فیئر ایوارڈز کے لئے نامزد ہوئے۔تاہم انہوں نے یہ ایوارڈ 2 مرتبہ اپنے نام کیا۔اکشے نے 2000ء میں اداکارہ ٹوئنکل کھنہ سے شادی کی جس سے ان کے دو بچے ہیں۔ ان کی نئی آنے والی فلموں میں روبوٹ ٹو، جولی ایل ایل بی ٹو اور ٹوئلٹ شامل ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv