تازہ تر ین

دھاندلی کی تحقیقات کیلئے کمیشن نہ بنا تو حکومت نہیں چلنے دینگے : شہباز شریف

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن 2018ءمیں ہونے والی دھاندلی کی تحقیقات کے لئے کمیشن بنایا جائے، کمیشن بنانے کا عندیہ خود وزیراعظم عمران خان نے دیا تھا، اگر حکومت نے الیکشن میں ہونے والی دھاندلی کی تحقیقات کے لئے کمیشن نہ بنایا تو اپوزیشن حکومتی کارکردگی کو آگے نہیں چلنے دے گی۔ شہباز شریف نے کہا کہ الیکشن کمیشن 2018ءمیں دھاندلی ہوئی اور نئی حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے، انہوں نے حکومت کی جانب سے بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافے اور حالیہ لوڈشیڈنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت نے بجلی کے یونٹوں میں تین روپے کمی کی تھی جبکہ موجودہ حکومت نے پانچ روپے فی یونٹ اضافہ کر دیا ہے، حکومت نے گیس کی قیمت میں 46 فی صد اضافہ کر دیا ہے، لوڈشیڈنگ عروج پر ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نے 31 مئی کے بعد کہہ دیا تھا کہ اگر لوڈشیڈنگ ہوئی تو ہم ذمہ دار نہ ہوں گے لیکن اب ہونے والی لوڈشیڈنگ کا کوئی قانونی جواز نہیں، عمران خان کسی غلط فہمی میں نہ رہیں، ان کی 20 روزہ حکومت میں سرمنڈواتے اولے پڑنے والی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ہماری پانچ سالہ کارکردگی کو بیس دن میں زیرو کر دیا ہے۔ مےاں شہبا زشر یف نے دوٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک دھاندلی کی تحقےقات کےلئے کمےشن نہےں بنے گا پار لےمنٹ کی کاروائی کو نہےں چلنے دےا جائےگا ‘کمیشن میں آئندہ دھاندلی کو روکنے کیلئے بھی تجاویز پیش کی جائیں اور دھاندلی کے ذمہ داروں کو بے نقاب کےا جائے ‘اس میں کوئی رائے نہیں عمران خان عوام کے ووٹوں سے نہیں دھاندلی کی پیداوار ہیں‘ہم نے غریب عوام کے ایک سو ساٹھ ارب روپے بچائے بجلی کا ریٹ بڑھانے کی کسی کا اجازت نہےں دےں گے ‘اگر مہنگائی مےں اضافے ہی نیا پاکستان ہے تو پھر ہمارا خدا ہی حافظ ہے دشمن اقدامات کی ہم بھرپور مخالفت کریں گے تمام اقدامات کریںگے ‘ہم نے پورے پانچ سالوں میں مہنگائی کم کرنے کی کوشش کی اس حکومت نے بیس دن میں غلط اقدامات کئے ‘ہم نے سی پیک سے اربوں روپے سے بجلی کے منصوبے لگاکر ہزاروں میگاواٹ بجلی پیداکرکے نیشنل گرڈ میں شامل کیاہے ’اپنے وسائل سے ہائیڈرو ونڈ سی پیک دیگر منصوبوں سے آدھی سے کم قیمت پر ہزاروں میگاواٹ منصوبے لگائے گئے ایل این جی سے توانائی منصوبے بڑھائے‘گیس کی قیمتوں میں اضافے کا کوئی جواز نہیں کھاد کی قیمتوں کو آدھا کرنے کےلئے اربوں روپے کی سبسڈی دی گئی تاکہ غریب کسان کی پیدواری لاگت سے یہ سستی ہو جائیں ۔ وہ ہفتہ کو لاہور مےں پارٹی اراکےن شاہد خاقان عباسی ‘مر ےم اور نگزےب اور احسن اقبال سمےت دےگر کے ہمراہ پر ےس کانفر نس سے خطاب کر رہے تھے۔ صدرمسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی کا کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا گیا، الیکشن می دھاندلی کی تہہ تک پہنچا جائے، دھاندلی کو روکنے کےلئے اقدامات کئے جائیں 17اگست کو جس دن وزیراعظم کا انتخاب تھا عمران خان نے مجھے بلا مشروط کہا شہباز شریف صاحب ہم پارلیمانی پارٹی کمیشن بنائیں گے، آج حکومت کو 3ہفتے بیت گئے لیکن کوئی نوٹیفکیشن نہیں دیا گیا، خان صاحب کو کسی غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے، خان صاحب نے میرے ساتھ کئے ہوئے وعدے کو عملی شکل دیں گیس بجلی اور کھاد کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، پاکستان کی تاریخ میں اس سے قبل اتنا اضافہ نہیں کیا گیا،قیمتوں میں اضافہ لاکھوں کروڑوں خاندانوں پر مرتب ہو گا، ہم نے تین روپے پر یونٹ بجلی کی قیمت میں کمی کی تھی، سی پیک انمول تحفہ ہے پاکستانی عوام کےلئے ، چینی کمپنیوں نے ہزاروں میگاواٹ بجلی کے منصوبے بنانے میں مدد کی، پاکستان میں 2 وفاق اور 2پنجاب نے اپنے پیسوں سے بجلی کے منصوبے لگائے، اسی ساکھ کے ماضی میں بھی منصوبے لگائے گئے، بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی واقع ہو گئی تھی، بجلی کا ریٹ بڑھانے کا کوئی سوال پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کے دور میں کھاد میں سبسڈیز دیں، کھاد کی قیمت میں کمی سے غریب کسان کو فائدہ پہنچایا،بجلی پر چلنے والے ٹیوب ویلز پر بھی سبسڈی دی گئی، قیمتوں کے بڑھنے سے ملک میں مہنگائی بڑھے گی، ان 20دنوں میں کئے گئے اقدامات سے غریب لوگوں پر ظلم کیا گیا، ہم غریبوں کی آواز بنیں گے، ہم حکومت کو عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی قطعاً نہیں کرنے دیں گے،عمران خان نے ڈیم کی بات کی ہے بہت اچھی بات ہے، ڈیم ملک میں بننے چاہئیں، میاں نواز شریف نے بھاشا ڈیم کےلئے زمین خریدی تھی، پاور جنریشن کےلئے فنڈز اکٹھے کرنے کی ضرورت نہیں، غیر ملکی سرمایہ کاروں کو فنڈز کےلئے تعاون لیں، کے پی کے میں بجلی پیدا کرنے والی کارکردگی عوام کے سامنے ہے، شہروں میں 8گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، ہم نے لوڈشیڈنگ ملک میں ختم کر کے دکھا دی تھی، میں نے کہا تھا کہ 31مئی کے بعد لوڈشیڈنگ ہوئی تو اس کے ذمہ دار ہم نہیں ہیں، میرے کہنے کا مطلب تھا کہ اگر آپ منصوبوں پر خرچ نہیں کریں گے تو لوڈشیڈنگ تو ہو گی۔چین کے وزیرخارجہ کو ڈپٹی سیکرٹری اس سے اوپر درجے کے افسر نے رسیو کیا ، چین پاکستان کا بہترین دوست ہے، چین نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا، ہر جگہ چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوا، سی پیک چین کا ایک دیا ہوا بہترین منصوبہ ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ قوم کا وقت ضائع نہ کیا جائے، 1997سے آج تک ہم نے کیبنٹ میٹنگ میں ہم نے دال اور چاول ہی استعمال کئے، ہم سادگی کی پالیسی اپنائی، کبھی اس کا ڈھنڈورہ نہیں پیٹا، قبضہ گروپ سے زمینیں ضرور لیں، قوم کا وقت ضائع نہ کریں، لوگوں کو بے روزگاری سے نجات دلائیں، پنجاب میں، میں نے کبھی سرکاری گھر استعمال نہیں کیا، ملکی معاملات پر بات چیت کریں اور مسائل کو حل کریں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے سنا خان صاحب لاہور اور راولپنڈی میٹرو بس کا آڈٹ کرائیں گے، خان صاحب ضرور آڈٹ کرائیں پھر پشاور میٹرو کا بھی آڈٹ ہونا چاہیے، پشاور میٹرو کا بلیک لسٹ کمپنی کو ٹھیکہ دیا گیا، جعلی ووٹوں سے آپ الیکشن میں جیت گئے، ہم نے 566 گاڑیوں کی نیلامی کرائی تھی، میرے خلاف ایک ڈھیلہ بھی کرپشن کا ثابت ہو میں ہر قسم کی سزا کےلئے تیار ہوں، چین کے وزیر خارجہ کو ڈپٹی سیکرٹری یا سا سے اوپر درجے کے افسر نے رسیو کیا، چین پاکستان کا بہترین دوست ہے، چین نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا، ہر جگہ چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوا، سی پیک چین کا ایک دیا ہوا بہترین منصوبہ ہے،سی پیک کے تحت ہزاروں لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے، اتنا بھی نہیں کیا گیا کہ وزیر خارجہ ان کے استقبال کےلئے چلے جاتے، چین نے بھی کوئی شرائط نہیں لگائیں، سعودی عرب پاکستان کا ایک بہترین دوست ہے انہیں اگر ان کے وزیر کو پاکستان کے وزیر اطلاعات نے استقبال کیا تو اس میں کوئی برائی نہیں لیکن چین کے وزیر کا بھی اسی طرح استقبال کرنا چاہیے تھا۔ایک سوال کے جواب میں شہباز شریف نے کہا کہ خان صاحب کی تقریریں اٹھا کر دیکھ لیں یہ کہا تھا ہماری جنگ نہیں ہے، انہوں نے شہیدوں کی روحوں کو تڑپانے کےلئے یہ بات کی تھی، ہم نے افواج پاکستان کو اور ان کی کاوشوں کو سراہا ہے، قائد اعظم کو یقین ہو گیا کہ کانگریس دھوکہ دے رہی ہے، انہوں نے مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کرلی، ہم نے صحت کے میدان میں انقلاب لایا، عمران خان کے دھرنوں کی وجہ سے کئی ارب روپے کی اکانومی کو نقصان پہنچا، چینی صدر کا دورہ منسوخ ہو گیا، ستمبر میں سی پیک کے دستخط ، اپریل میں کئے گئے، ہم دھاندلی کا حساب لیں گے ہم دھرنے نہیں دیں گے اور پارلیمنٹ پر حملے بھی نہیں کریں گے، میں نے اپنے سیاسی کیریئر میں ایسی حکومت نہیں دیکھی، انقلابی کاروائیوں کو کوئی نہیں سراہے گا، ہم انصاف پر مبنی فیصلوں کو تسلیم کریں گے، انتقامی کاروائیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، الیکشن سے قبل ہم نے بہت پیشیاں بھگتی ہیں، میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی کو گرفتار کیا گیا، نیب نے ملزموں کو کلین چٹ دے دی، احتساب ہو اور انصاف بھی ہو، میرے دور اور ماضی میں بھی اربوں روپے کے پانی کے منصوبے لگے،میں موجودہ حکومت کو یہی مشورہ دوں گا کہ سچ بولیں اور امانت سے کام کریں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ ابھی کسی کو یاد آئی کے ڈیم پاکستان کی ضرورت ہے، سب سے پہلے نواز شریف نے ڈیم پر کام شروع کیا، جب ہم حکومت میں آئے تو ایک مرلہ زمین نہیں تھی، دیامر بھاشا ڈیم چندوں سے نہیں ہوتا، یہ 14ارب روپے کی ضرورت ہے،750ارب روپے چندوں اور خیراتوں سے اکٹھا نہیں ہوتا، یہ نہایت غیر سنجیدہ طریقے سے حکومت چلا رہے ہیں، اطلاعات آرہی ہیں کہ حکومت نیا فنانس بل لانا چاہتی ہے، سی پیک کے منصوبوں پر کام کےلئے مطلوبہ فنڈز جاری کئے جائیں، پاکستانی قوم دیکھ رہی ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے بہترین کارکردگی دکھائی، سندھ میں کراچی کچرے کا ڈھیر بن گیا تھا۔ بہترین کارکردگی کے باوجود پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کو دوبارہ نہیں آنے دیا گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv