تازہ تر ین

ہمایوں سعید کی فلم ”جوانی پھر نہیں آنی 3“بنانے کا اعلان

لاہور(شوبزڈیسک ) اداکارہمایوں سعیدنے جوانی پھرنہیں آنی سیریزکی تیسری فلم کی شوٹنگ 2020 میں کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ انکاکہناتھا عیدالاضحی پر ریلیز ہونیوالی فلم جوانی پھر نہیں آنی 2دنیا بھرمیں کامیابیاں سمیٹ رہی ہے اور اب تک 43 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔ اس سے قبل جوانی پھر نہیں آنی نے بھی شاندار کامیابی حاصل کی تھی۔دونوں فلموں کی کامیابی اور مقبولیت کو مدنظر رکھتے ہوئے میں نے جوانی پھرنہیں آنی3بنانے کا اعلان کردیا ہے لیکن فلم کی شوٹنگ دوسال بعد شروع ہوگی۔انکاکہناتھامجھے جہاں اپنی فلم کی کامیابی پربہت خوشی ہوئی ہے وہیں فلم لوڈ ویڈنگ کی ناکامی پر افسوس ہوا۔میں اس بات کے حق میں نہیں تھا کہ عید پر ایک سے زیادہ فلمیں ریلیز ہوں کیونکہ اسکا نقصان سب کو ہوتا ہے۔ اگر فلمساز پلاننگ کیساتھ چلیں توانکانقصان بچ سکتا ہے۔میں فلمی صنعت کی ترقی اورکامیابی کیلئے اپنی خدمات جاری رکھوں گا”میرا پاکستان چیلنج “ مقابلہ ملک بھر میں شہرت حاصل کرنے لگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv