تازہ تر ین

نک جونس نے اپنی اور پریانکا کی جوڑی کو پریک کانام دیدیا

نیویارک (شوبزڈیسک) امریکی گلوکار نک جونس نے بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ساتھ اپنی جوڑی کو پریک کا نام دیدیا۔ گزشتہ روز پریانکا کے منگیتر نک جونس نے ایک امریکی ٹی وی شو دی ٹونائٹ شو میں شرکت کی اور پہلی بار پریانکا کے ساتھ منگنی کے حوالے سے گفتگو کی۔ جمی فیلن نے نک سے پوچھا کہ آپ کا سیلبریٹی کپل ہے آپ اسے کیا نک نیم دینا چاہیں گے؟ جواب میں نک جونس نے اپنی جوڑی کو پریک نام دیا۔پریک میں دونوں شخصیات کے نام چھپے ہوئے ہیں یعنی پر سے مراد پریانکا جب کہ یک سے مراد نک ہے۔علاوہ ازیں دونوں نے ساتھ نیو یارک فیشن ویک میں ایک ساتھ ریمپ پر جلوے بھی بکھیرے اور پرستاروں کی جانب سے خوب داد سمیٹی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv