تازہ تر ین

ڈیم فنڈبارے اکاءونٹ نمبر میں سنگین غلطی کا انکشاف

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کو اس وقت شدید بجلی کا بحران پیش ہے اور اس کو ختم کرنے کا واحد حل بھی ڈیموں کی تعمیر ہے جبکہ اس سے پاکستان کو مستقبل میں ممکنہ طور پر پیش آنے والے پانی کی قلت کے مسئلے کا بھی حل نکل آئے گا ، اس قومی مسئلے کو حل کرنے کیلئے چیف جسٹس نے از خود نوٹس لیتے ہوئے بھاشااور دیامر ڈیم کی تعمیر کیلئے فنڈ قائم کیا جس میں اب تک دو ارب روپے کے لگ بھگ پیسے جمع ہو گئے ہیں جبکہ گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بھی اپنے خصوصی پیغام میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے اس میں فنڈز جمع کروانے کی اپیل کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز اپنے پیغام میں بیرون ملک پاکستانیوں سے ڈیم میں فنڈز جمع کروانے کیلئے اپیل کی جس کے بعد پاکستانیوں نے اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا شروع کر دیاہے اور انشااللہ جلد ہی رقم جمع ہو جائے گی جس کے بعد ڈیموں کی تعمیر کا مرحلہ شرو ع ہو جائے گا تاہم اس حوالے سے جب اشتہار شائع کیا گیا تو اس میں ایک سنگین غلطی سامنے آ گئی ہے جس کی وجہ سے ممکنہ طور پر بیرون ملک سے پاکستانیوں کو پیسے ٹرانسفرکرنے میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں ۔بیرون ملک سے پاکستانی رقم ٹرانسفر کرنے کیلئے IBAN نمبر استعمال کرتے ہیں جس کا مطلب ” انٹر نیشنل بینک اکاؤنٹ نمبر “ ہے ،دراصل معاملہ یہ ہواہے کہ حکومت کی جانب سے جاری کر دہ اشتہار میں جو IBAN نمبر دیا گیاہے اس میں ایک حرف کی غلطی ہے ۔جیسا کہ آپ نیچے دی گئی اشتہار کی تصویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ PK06SBP0035932999990014 آئی بی اے این نمبر یہ لکھا ہے جس میں انگریزی میں لکھے گئے حروف میں سے P کا حرف کم ہے یعنی SBPP ہونا چاہیے ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv