تازہ تر ین

ڈالروں کی برسات

(ٹرینڈی ایڈیٹر رپورٹ) وزیراعظم عمران خان کی طرف سے نئے ڈیم بنانے کیلئے فنڈزکی اپیل پر دنیا بھر سے ڈالروں کی برسات شروع ہوگئی ہے۔ اس نیک کام میں جہاں اندرون وبیرون ملک میں مقیم پاکستانیوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا اعلان کیا ہے وہاں کئی غیرملکی بھی شامل ہیں جبکہ ان میں بھارتیوں کی بھی بڑی تعداد ہے۔ بحریہ ٹاو¿ن کے ملک ریاض نے 5کروڑ روپے اور ایک میڈیاگروپ کے سربراہ سلمان اقبال نے ایک لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے سنیٹر نے ان کا شکریہ اداکیا ہے۔ دوسری طرف کئی نامورشخصیات نے اس کار خیر میں کپتان کا ساتھ دینے کی اپیل کی ہے۔ ممتازڈرامہ نگار انور مقصود نے کہاہے وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کو لبیک کہنا چاہیے۔ انہوں نے ٹی وی پروگرام میں کہا عمران خان اس وقت آسمان میں چمکتے ستارے کی طرح ہیں، وہ واحد شخصیت ہیں، جس نے کرپشن کیخلا ف آواز اٹھائی۔ وہ جو کہہ رہے ہیں،کرکے دکھائیں اور وہ کرکے دکھائیں گے۔ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ایک ہزار ڈالر، سو روپے کے برابر ہیں۔ پروگرام میں شریک معروف اداکار عمرشریف نے کہا پانی کا ایک ایک قطرہ نعمت ہے، اسے بچانے کی ضرورت ہے،خشک سالی سے بچنے کیلئے ڈیم فنڈ میں عطیات جمع کرائے جائیں۔ یہ پیسے ہم اس ملک کودے رہے ہیں،جس نے ہمیں جگہ اور عزت دی، امید ہے تمام پاکستانی عطیات دینے کیلئے آگے آئیں گے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہدخان آفریدی نے ٹویٹ کیا بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کیلئے اثاثہ ہے۔ انہوں نے ملک کی بہتری کیلئے ہمیشہ کردار ادا کیا ہے۔ وقت آگیا ہے کہ آپ آگے بڑھ کر ڈیم فنڈ میں حصہ لیں، ہزار ڈالر صرف ہمارے لئے نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کیلئے ہے۔ سوشل میڈیاکے ذریعے پاکستانیوں اور غیر ملکیوں نے نہ صرف فنڈز دینے کا اعلان کیا ہے بلکہ نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔لاہور میں مقیم شہری عرفان نے عمران خان آفیشل پیج (فیس بک) پر لکھا ”قائداعظم کے بعد عمران خان واحد قابل اعتماد اورکرشمہ ساز راہنما ہیں، پاکستان اور اپنے بچوں کیلئے خان کے ہاتھ مضبوط کریں، میں ڈیموں کیلئے ہر ماہ فنڈز دیا کروں گا“۔ للیتا ثمن نے لکھا”میں بھارتی ہوں مگر میں جدوجہد کرتے پاکستانیوں کیلئے پیسے دوں گی“۔ للیتا کی اس پوسٹ کو آج صبح تک سینکڑوں پاکستانیو ں نے نہ صرف لائیک بلکہ شکریہ بھی اداکیا۔علی بخش نے لکھا”میں ہزارڈالردینے کیلئے تیارہوں مگرپاکستانی ایرپورٹس پرتعینات ایوی ایشن عملے اورایف آئی سے اپیل ہے کہ وہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوعزت دیں“۔حمزہ عرفان نے لکھا”عمران خان سب ٹھیک کردے گا، انشاءاللہ“۔ حارث سعیدنے لکھا”میں پاکستان میں رہتاہوں، ہزار ڈالر تو نہیں مگر میں باقاعدگی سے فنڈز دیا کروں گا“ ۔ نیئر احسان نے لکھا”صرف ہم کیوں دیں؟ سوئس اکاو¿نٹس ،سرے محل اورایون فیلڈ اپارٹمنٹس والے کیوںنہیں ؟وسیم منظورنے لکھا”پی ٹی آئی میں شامل ارب پتی بھی زیادہ سے زیادہ فنڈزدیں،عام آدمی کوہمیشہ قربانی کابکرانہ بنائیں“۔راجہ فیضان نے لکھا”میں کالج کاطالب علم ہوں اور امیر نہیں تاہم ملک کے مستقبل کیلئے فنڈزدوں گا،مجھے یقین ہے عمران خان غلط استعمال نہیںکرے گا“۔پاکستان خان نے لکھا”فکرنہ کریں،ہمارے پاس جذبہ اورجنون ہے“۔عرقیب مغل نے لکھا”میں ہزارڈالردینے کیلئے تیارہوں مگرجب جون میں اسلام آبادآیاتوایرپورٹ عملے نے میرا سوٹ کیس نہ کھولنے کیلئے رشوت مانگی“۔زیب خان نے لکھا”میں ہزارڈالردینے کیلئے تیارہوں ،مہربانی کرکے بینک کی تفصیلات فراہم کریں“۔حمیدالدین خان نے لکھا”میں نے چیف جسٹس فنڈمیں بھی رقم دی ،اب وزیراعظم فنڈمیں بھی دوں گا“۔حسیب خان نے لکھا”اوورسیزپاکستانیوں کاوزیرکہاں ہے؟مشرق وسطی خصوصاًسعودی عر ب میں پاکستانی مزدوروں کی تنخواہیں تین برسوں سے پھنسی ہوئی ہیں،پاکستانیوں کونوکریوں سے روزنکالاجارہاہے“۔عصمت چودہری نے لکھا”میرے وزیراعظم مجھے آپ سے پیارہے کیونکہ آپ ایمانداراورقابل اعتمادہیں،ہم سب کواپنے آپ سے ایماندارہونے کی ضرورت ہے“۔وسیم منظورنے لکھا”بیرون ملک اکاو¿نٹس میںجمع ہماری لوٹی گئی رقم واپس لاکرڈیم بنائیں جائیں“۔ٹونی فرنینڈیس نے لکھا”پاکستان کی تاریخ میں عوامی فلاح وبہودکے حوالے سے دوہی قابل اعتمادنام ہوئے ہیں،ایک عمران خان ،دوسراعبدالستارایدھی“۔طارق سعیدباباخیل نے لکھا”میں ڈیموں کیلئے ہزارڈالردوں گامگرمجھے پھانسی گھاٹوں کابھی تخمینہ بتایاجائے،میں ان کی لاگت اکیلابرداشت کروں گاتاکہ غریب عوام کاپیسہ لوٹنے والوں کووہاں لٹکایاجائے“۔ظاہرقریشی نے لکھا”اوورسیزپاکستانی شوکت خانم اورنمل کے بعدڈیموں کیلئے بھی پیسے دیں گے“۔اسفندیارخان نے لکھا”جناب وزیراعظم ،وزیرخزانہ صاحب!مجھے نہیں پتہ،میراپیغام آپ تک پہنچے گایانہیں مگرمیں بتاناچاہوں گاکہ میں ایف اے او،اقوام متحدہ کیلئے روم (اٹلی)میں کام کرتاہوں۔بیرون ملک کام کرنے والے پیشہ ورپاکستانیوں کواپنی محنت کی کمائی بینکوں کے ذریعے بھیجنے میں مشکلات کاسامناہے، میں نے رقم بھیجناچاہی تو مقامی بینک نے میراذریعہ آمدن پوچھنے کیلئے سوقسم کے سوال پوچھے،مجھے بینک کاتین بارچکربھی لگاناپڑا،اس صورتحال میں پاکستانی زرمبادلہ کیسے بھیجیں“۔بلال آزادنے لکھا”کرپٹ ارکان اسمبلی اوربیوروکریٹس کوپکڑکرلوٹی دولت اگلوائی جائے توکئی ڈیم بنائے جاسکتے ہیں“۔ بلال کھوسہ نے لکھا”میں اس ماہ پوری تنخواہ پیارے پاکستان پرقربان کروں گا“۔خواجہ سہیل احمدنے لکھا”یواے ای میں مقیم متعددپاکستانی ماہانہ رقم بھیجیں گے“۔سنی احمدنے لکھا”میں نئی کارخریدنے جارہاتھامگراب تمام رقم ڈیموں کیلئے دوں گا،پاکستان زندہ باد“۔فریحہ طاہرنے لکھا”اسلام آبادمیںمیرا70لاکھ کاپلاٹ بیچ کرتمام رقم ڈیموں کیلئے لے لی جائے“۔بلال نوازکیانی نے لکھا” میں نیوزی لینڈمیں مقیم ہوں،500ڈالربھیجوں گا“۔احسان جہانگیرخان نیازی نے لکھا”میں دوسوسعودی ریال بھیجوں گا“۔ انجینئرعماروحیدنے لکھا”میں ایک ماہ کی تنخواہ 5ہزارڈالردوں گا،وطن پرتن،من ،دھن قربان“۔خٹک یاسرنے لکھا”میں نے فٹ بال کی وردی خریدناتھی مگراب یہ رقم ڈیموں کیلئے دوں گا کیونکہ فٹ بال میراجنون مگرپانی زندگی ہے“۔ساحرمجبورنے لکھا”میں سعودی عرب سے کل 2ہزارڈالربھیجوں گا،لوو یوعمران خان “۔دبئی سے رضوان نے لکھا”میں ایک ہزارڈالردوں گا“۔یاسمین خان سواتی نے لکھا”میں 10ہزارروپے دوں گی“۔احمدعلی خان نے ٹویٹ کیا”چیف جسٹس فنڈمیں 50ہزارروپے دیئے ،اب اپنے لیڈرکے فنڈمیں ایک لاکھ روپے دوں گا“۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv