تازہ تر ین

خبریں گروپ کے اخبارات اور چینل ۵ کے کارکنوں کا ڈیم فنڈ میں ایک دن کی تنخواہ دینے کا اعلان

لاہور (وقائع نگار) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی طرف سے ڈیموں کی تعمیر کیلئے فنڈ جمع کرانے کے بعد خبریں گروپ اور چینل ۵ کے تمام کارکنوں نے ڈیم فنڈ میں اپنی ایک دن کی تنخواہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ خبریں گروپ کے کارکنوں نے اس قومی منصوبہ کو پایہ تکمیل پہنچانے کے عزم پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان پر مکمل اعتماد اور یقین کا اظہار کیا ہے کہ وہ ڈیموں کی تعمیر کیلئے جمع ہونے والے فنڈ کو صحیح معنوں میں استعمال کو یقینی بنائیں گے اور اس قومی سرمایہ کی حفاظت خود کرینگے۔ خبریں گروپ میں خبریں کے علاوہ نیا اخبار، خبرون اور خبراں شامل ہیں۔ کارکنوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ وزیر اعظم کی طرف سے قومی اہمیت کے ان منصوبوں کی تکمیل کیلئے رقوم دینے کی مہم میں بھرپور حصہ لیں گے۔ کارکنوں کا کہنا ہے کہ وہ ایک دن کی تنخواہ کے علاوہ بھی حسب توفیق حصہ ڈالیں گے جبکہ اپنے دوسرے عزیزوں اور متعلقین کو اس کام کی طرف راغب کرینگے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv