تازہ تر ین

سرکاری ملازمین کو نوکریوں سے نہ نکالے جانے کا نوٹیفکیشن جعلی قرار

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم ہاو¿س نے سرکاری ملازمین کو نوکریوں سے نہ نکالے جانے کے نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیدیا۔وزیراعظم ہاو¿س کی جانب سے بیان کے مطابق سوشل میڈیا پر سرکاری ملازمین کو نوکریوں سے برطرف نہ کیے جانے سے متعلق نوٹیفکیشن جعلی ہے۔ترجمان وزیراعظم کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے اس قسم کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا، عوام اس قسم کی افواہوں پر کان نہ دھریں۔وزیراعظم ہاو¿س کی جانب سے جاری بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ متعلقہ حکام کو معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے اور ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔خیال رہے کہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر وزیراعظم ہاو¿س کی طرف سے ایک سرکلر وائرل ہوا تھا جس پر درج تھا کہ حکومت نے مستقل اور کنٹریکٹ ملازمین سمیت کسی بھی سرکاری ملازم کو نوکری سے فارغ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv