تازہ تر ین

ہمایوں سعید نے کرینہ کپور کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار ہمایوں سعید بھی بالی ووڈ حسیناوں کے دیوانے نکلے،بالی ووڈ کی بے بو کرینہ کپور کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔اپنے انٹرویو میں ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ انہوں نے کئی بڑے ستاروں کے ساتھ فلمیں اور ڈرامے کئے لیکن ان کی خواہش ہے کہ وہ کرینہ کپور کے ساتھ فلم کریں۔اداکار نے کہا کہ اگر انہیں کرینہ کے ساتھ فلم میں کام کرنے کا موقع ملا تو وہ ضرور فلم کریں گے۔ انٹرویو کے دوران ہمایوں سعید نے نا صرف کرینہ کی تعریف کی بلکہ انہوں نے بالی ووڈ ادکارہ ایشوریا رائے بچن اور کترینہ کیف کی اداکاری کی صلاحیتوں کو بھی خوب سراہا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv