تازہ تر ین

بھارت نے دریائے چناب کا ایک لاکھ کیوسک پانی روک لیا

سےالکوٹ (آئی اےن پی)بھارت نے پاکستان کو بنجر بنانے کی سازش پر عمل کرتے ہوئے درےائے چناب کا اےک لاکھ کےوسک پانی روک لےا۔ ہےڈ مرالہ کے 66میں سے 62سپل وے بند کردئےے گئے۔ ہےڈ خانکی کو پانی کا اخراج روکے جانے کا امکان ، نہر اپر چناب اور نہر مرالہ راوی لنک کو پانی کی فراہمی میں کمی کردی گئی ۔وسطحی اور جنوبی پنجاب میں دھان اور کپاس کی فصل کو شدید نقصان کا خدشہ ،تفصےلات کے مطابق ہندوستان نے اپنی طرف سے آبی جارحےت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقبوضہ جموں وکشمےر ،لداح ودےگر مقامات پر بگلہےار ڈےم ،سلاسل اور دےگر تےن ڈےموں پر سندھ طعاس معاہدہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اےک لاکھ سے زائد کےوسک پانی روک لےا ہے جس سے درےائے چناب میں پانی کی سطح اےک لاکھ 40ہزار کےوسک کی بجائے 36ہزار 586کےوسک تک ےچے گر گئی ہے۔ اور ہےڈ مرالہ اتھارٹی نے ہےڈ خانکی کو پانی کااخراج انتہائی کم کرکے 9ہزار 770کےوسک کردےا ہے۔ جبکہ مرالہ کے 66میں سے 62سپل وےز کو بند کردےا گےا ہے اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اگر پانی کی آمد میں مزےد کمی واقع ہوئی تو ہےڈمرالہ سے پانی کا اخراج مکمل طور پر بند کردےا جائےگا اور صرف نہر مرالہ راوی لنک اور نہر اپر چناب کو پانی فراہم کےا جائےگا۔ ہےڈ مرالہ اتھارٹی کے مطابق درےائے چناب ،درےائے جموں توی اور درےائے مناور توی میں پانی کی آمد 41ہزار 645کےوسک ہے اور اس میں سے نہر اپر چناب کو 18ہزار کی بجائے 13875کےوسک پانی فراہم کےا جارہاہے اور نہر مرالہ راوی لنک کو 22ہزار کی بجائے 18ہزار کےوسک پانی کی فراہمی جاری ہے۔ درےائے چناب میں پانی کی آمد 36ہزار 581، درےائے جموں توی میں 3460، درےائے مناور توی میں 1652کےوسک رےکارڈ کےا جارہاہے۔ پانی کی شدید قلت کے باعث ہےڈ خانکی ، ہےڈ قادر آباد، ہےڈ ترےما، ہےڈ رسول اور ہےڈ پنجند سے برآمد ہونے والی نہرےں شدید متاثر ہونگےں اور ان کو پانی کی فراہمی مجبوراً روکنا پڑی گئی جس سے وسطحی پنجاب میں دھان کی فصل اور جنوبی پنجاب میں کپاس کی فصل کے کاشتکاروں کو شدید مالی نقصان ہوگااور وہ مجبوراً زےر زمین مہنگاپانی حاصل کرکے اپنی اراضی کو سےراب کرنے پر مجبور ہونگے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv