تازہ تر ین

پاکپتن، بابا فرید الدین گنج شکر کے عرس کی تقریبات آج شروع ہونگی

پاکپتن ( نمائندہ خبرےں) عظےم صوفی بزرگ حضرت بابا فرےد الدےن گنج شکر ؒ کے 766وےں سالانہ عرس کی 15روزہ رسومات کا آغاز آج ہو گا ، سجادہ نشےن دےوان مُودود مسعود چشتی فارقی صبح 10بجے رسومات کا آغاز کرےں گے۔ اس موقع پر وہ رواےتی تبرکات بھی تقسےم کرےں گے ، عرس رسومات مےں شرکت کے لےے اندرون اور بےرون ممالک سے زائرےن کی آمد کے ساتھ ساتھ مشائخ و عظام کی آمد بی شروع ہو جائے گی اور پہلی رسم کی ادئےگی کے موقع پر بھی زائرےن اور مشائخ و عظائم کی بڑی تعداد موجود ہو گی ، عرس حضرت بابا فرےد الدےن گنج شکر ؒ کے عرس کی رسومات اس وقت عروج پر پہنچ جائےں گی جب پانچ محرم الحرام 15ستمبر کی رات 8بجے سجادہ نشےن بہشتی دروازہ کی قفل کشائی کرےں گے ، بہشتی دروازہ مسلسل پانچ روز رات کو کھلے گا اور اےک محتاط اندازے کے مطابق پانچ راتوں مےں 8لاکھ کے قرےب زائرےن بہشتی دروازہ سے گزرنے کی سعادت حاصل کرےں گے ، پولےس حکام کی طرف سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ، تمام اہم مقامات پر کلوز سرکٹ کےمرے نصب کےے جائےں گے۔ 15روزہ عرس کی تقرےبات مےں 25لاکھ سے زائد زائرےن شرکت کرےں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv