تازہ تر ین

یوم دفاع پر فنکار بھی پوری قوم کی طرح یک زبان

لاہور(شہزاد فراموش سے )ہمارے فنکاروں نے ہمیشہ حب الوطنی کی اعلیٰ مثالیں قائم کی ہیں۔فنکار جہاں بھی گئے اپنے وطن پاکستان کے جھنڈے گاڑآئے۔یوم دفاع ہمارے پیارے وطن کا ایک اہم دن ہے پاک فوج نے اس بار یوم دفاع منفرد انداز سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ہمارے فنکار بلکہ پوری قوم آج ”ہمیں پیار ہے پاکستان سے“ کے عنوان کے تحت شان دار انداز میں اپنے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرے گی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے قوم سے بھرپور شمولیت کی درخواست کی اور کہا کہ ”آئیے زندہ قوم کی طرح اپنے شہداءکو یاد رکھیں‘یہ شہید ہی ہمارے اصل ہیرو ہیں“ ۔6ستمبر 1965ءکا وہ لمحہ نہیں ب±ھلایا جا سکتا جب بھارت نے وطن عزیز پر شب خون مارا اور عبرت ناک شکست کھائی تھی۔ یہ جنگ 17 روز جاری رہی ۔ہمارے جوانوں کا حوصلہ ہمارا میڈیا مثبت انداز میں بڑھا رہا تھا ۔جنگی اور ملی نغمے اسی دوران تخلیق ہوئے ۔اس باریوم دفاع کو” ہمیں پیار ہے پاکستان سے“کے سلوگن کے تحت منانے کے حوالے سے فنکاروں سے ہم نے گفتگوکی جو نذر قارئین ہے۔ایوارڈ یافتہ میلوڈ ی کوئین واداکارہ شاہدہ منی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوم دفاعِ پاکستان ہمیں اس دن کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان کے فوجی جوانوں نے سرحدوں کے بہادر اور غیّور پاسبانوں کی فہرست میں اپنا نام رقم کیا۔ ان شہیدوں غازیوں کو میرا تہہ دل سے سلام۔اداکار راشد محمود نے کہا کہ ” ہمیں پیار ہے پاکستان سے“ میں نے تو اس کا ثبوت اپنی کئی فلموں اور ڈراموں میں دیا اور عملی طور پر دیتاہوں۔فیشن آئیکون ڈولی نے کہا کہ 1965 ءکی جنگ میںفوجی جوانوں کاجذبہ شجاعت دیکھنے والا تھا۔ جس نے پاکستانی عوام کے ساتھ مل کر اپنے سے پانچ گنا بڑے اور جدید اسلحہ سے لیس دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملا دیا۔یہ ہم اسی وجہ سے کر پائے کیونکہ ” ہمیں پیار ہے پاکستان سے“۔اداکارہ و پرفارمر میگھا نے کہا کہ یہ ایک تاریخی معرکہ تھا جس میں ہمت اور حوصلوں کی بے مثال کہانیوں نے جنم لیا۔ پوری دنیا یہ دیکھ کر حیران رہ گئی کہ پاکستان کے عوام اور افواج دشمن کے عزائم کے آگے سیسہ پلائی دیوار بن گئے ۔یہ بات جھٹلائی نہیں جا سکتی کہ” ہمیں پیار ہے پاکستان سے“۔گلوکارہ شبنم مجید نے کہا کہ” ہاں ہمیں پیار ہے پاکستان سے“ اور اس کا ثبوت میں نے اپنا ترانہ جو دوسرے گلوکاروں سے مل کر گایا ہے وہ اپنے شہیدوں کو خراج عقیدت کے طور پر اسلام آباد میں یوم دفاع کی تقریب میںپیش کر رہی ہوں ۔یہ پاکستان سے پیار کاثبوت بھی“۔گلوکارہ دیبا کرن نے کہا کہ بالکل سچ ہے کہ ” ہمیں پیار ہے پاکستان سے“ 1965ءمیں بھارت نے تیرہ بڑے حملے کیے مگر ایک انچ بھی آگے نہ بڑھ سکا۔ یہ ہمارے جوان ہی تھے جنہیں فنکاروں کے گائے ترانوں نے جوش دلایا اور وہ محاذوں پر ڈٹے رہے۔اداکار ندیم بیگ‘ معمر رانا‘ شان نے کہا کہ پاکستان سے جسے پیار نہیں اسے یہاں رہنے کا کوئی حق نہیںپاکستان کو بنانے اور اس کی ترقی میں فنکاروں کا بھی ہاتھ ہے اورہم اپنے وطن کے دفاع کیلئے مر مٹیں گے۔گلوکار قاسم سلیم ‘ ساحر حسن ‘ زاہد اقبال ‘ عمران نیازی‘ گلوکارہ شفق علی ‘ راگنی ‘ انیقہ علی‘ مظہر راہی‘ احمد نواز ‘ دانش کھچی ‘ عینی طاہرہ‘ مون پرویز‘ حنا ملک ‘ارشد پرنس‘امیر علی‘اعجاز ‘ ندیم شہزاد‘ پونم ناز‘ندا چودھری‘ماہ نور‘ سنہری خان‘ آشا چودھری‘تعبیر برال‘طاہر انجم‘ نسیم وکی‘ ستارہ بیگ‘گلفام‘ نواز انجم‘سیمی خان‘ لیلیٰ صدیقی‘ فریال خان‘ہنی شہزادی‘ سلمیٰ چودھری‘اور دیگر نے کہا کہ یوم دفاع پر اس سے بڑھ کر اور کیا خوشی ہو گی کہ ہم آزاد فضاﺅں میں سانسیں لے رہے ہیں یہ ہمارے شہیدوں اور غازیوں کی بدولت ہے تو پھر کیوں نہ ہم کہیں کہ ” ہمیں پیار ہے پاکستان سے“



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv