تازہ تر ین
googly111

حفیظ کاکیرئیرآخری سانسوں پر چل رہاہے،طاہرشاہ فخراورامام کی پرفارمنس پرتیسرے اوپنرکی انٹری ممکن نہیں،فرحان نثارکی گگلی میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق فرسٹ کلاس کرکٹرطاہر شاہ نے کہا ہے کہ کھلاڑی کی پرفارمنس خود سامنے آ جاتی ہے اسے جتانے کی ضرورت نہیںہوتی۔محمدحفیظ کاکیرئیراب آخری سانسوں پر چل رہاہے۔چینل فائیو کے پروگرام گگلی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں نئے چیئرمین احسان مانی کو کرکٹ کی بہتری کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔خاص طور پر پویلین اورڈریسنگ رومز میں صفائی کی حالت زار توجہ طلب ہے۔جتنے بھی بڑے کرکٹر بنے وہ کلب کرکٹ کی پیداوار تھے۔ سپورٹس جرنلسٹ فرحان نثار نے کہا کہ فخر اور امام الحق نے جو پرفارمنس دی ہے اب کسی تیسرے کھلاڑی کے ایڈجسٹ ہونے کا امکان نہیں۔میں نے پہلے بھی کہا تھا حفیظ کوکیمپ جوائن نہیں کرنا چاہئے۔اگر کیمپ جوائن کرنا تھا تو پی سی بی سے ضمانت لیں کہ انہیں چانس بھی ملےگا۔محمد حفیظ اب کیئریئر کی اس سٹیج پر ہیں کہ ان میں تھوڑی سی کرکٹ باقی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv