تازہ تر ین

ٹریفک کا نظام بہتر کرنے کیلئے جامع پالیسی مرتب کرینگے، شعیب صدیقی

لاہور (ویب ڈیسک) وزیرِ مواصلات شعیب صدیقی کا کہنا ہے کہ ٹرانسپوٹرز کے ساتھ مل بیٹھ کر جامع پالیسی مرتب کریں گے کہ کس طرح ٹریفک کے نظام کو بہتر اور حادثات کی روک تھام کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔لاہور کے نجی ہوٹل میں پاکستان روڈ سیفٹی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیرِ مواصلات شعیب احمد صدیقی اور ریجنل جنرل مینجر پیمرا لاہور عائشہ منظور وٹو سمیت ملک بھر سے ٹرانسپورٹرز کے نمائندگان، کمپنیوں کے ترجمان اور یو ای ٹی لاہور سمیت تعلیمی اداروں کے سربراہان بھی شامل تھے۔مہمان خصوصی وزیرِ مواصلات شعیب صدیقی کا کہنا تھا کہ حکومت وقت ٹرانسپوٹرز کے مسائل اور ملک بھر میں بڑھتے ہوئے روڈ ایکسیڈنٹ کی روک تھام کے لیے سب کے ساتھ مل کر منصوبہ بندی کرے گی۔اس موقع پر ریجنل جنرل مینجر پیمرا لاہور عائشہ منظور وٹو کا کہنا تھا کہ میڈیا کو پیمرا کے ذریعے پابند کیا جا سکتا ہے کہ وہ روڈ سیفٹی کے حوالے سے مفادِ عامہ کے پیغامات کو نشر کرے تا کہ عوام میں آگہی پیدا کی جا سکے۔پاکستان روڈ سیفٹی کانفرنس میں موٹروے اور ہائی وے پولیس، ریسکیو ون ون ٹوٹو اور دیگر ادوروں کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv